1 ،2 ،3، 5 ، 10 ، 20 پیسے کے سکوں کو بنالیا تجارت کا ذریعہ
شہر کے محمد نعیم نامی شخص کی ہر اتوار کو یرہ گڈہ سنڈے مارکٹ میں تجارتحیدرآباد 21 اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آج کے ڈیجیٹل دور میں نقد رقم اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔ اسمارٹ فون کے دریعے آن لائن ادائیگی کی جاتی ہے ۔ بڑی رقم کی ادائیگی کیلئے کبھی کبھار کرنسی نوٹ نظر آجاتے ہیں ۔ لیکن سکے جیس

شہر کے محمد نعیم نامی شخص کی ہر اتوار کو یرہ گڈہ سنڈے مارکٹ میں تجارتحیدرآباد 21 اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آج کے ڈیجیٹل دور میں نقد رقم اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔ اسمارٹ فون کے دریعے آن لائن ادائیگی کی جاتی ہے ۔ بڑی رقم کی ادائیگی کیلئے کبھی کبھار کرنسی نوٹ نظر آجاتے ہیں ۔ لیکن سکے جیسے 1 ، 2 ، 5 یا 10 روپئے مالیت کے سکے اپنے پاس رکھنا اب نایاب ہوگیا ہے ۔ تاہم حیدرآباد کے نعیم نامی ایک شخص نے ان سکوں کو اپنے کاروبار کا ذریعہ بنالیا ہے ۔ وہ ایسے سکے فروخت کرتے ہیں جو اب رائج نہیں ہیں ۔ جن میں 1 ،2 ،3، 5 ، 10 ، 20 پیسے مالیت کے سکے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ نظاموں کے دور کے سکے بھی فروخت کرتے ہیں ۔ وہ مختلف مقامات سے یہ سکے حاصل کرتے ہیں اور ہر اتوار کو یرہگڈہ سنڈے مارکٹ میں فروخت کرتے ہیں ۔ سکے جمع کرنے کا شوق رکھنے والے افراد یا وہ لوگ جو محض ماضی کی کوئی نشانی اپنے پاس رکھنا پسند کرتے ہیں ان سے یہ سکے خریدتے ہیں ۔ ش k/b