73.39 لاکھ ووٹ خارج ،نئے اندراج کیلئے صرف 2.07 لاکھ درخواستیں
9 نومبر کو جاری ہوگی SIR 2026 فائنل ووٹرلسٹ ، نئے ووٹر رجسٹریشن میں حیدرآباد سرفہرست، ضلع ملگ کو آخری مقام حیدرآباد : 19 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی عمل کے دوران ایک بڑے انتظامی اقدام میں لاپتہ ، مستقل منتقلی ، موت ، نقل مقام (ALDD / ASOD) کی وجہ سے 73.39

9 نومبر کو جاری ہوگی SIR 2026 فائنل ووٹرلسٹ ، نئے ووٹر رجسٹریشن میں حیدرآباد سرفہرست، ضلع ملگ کو آخری مقام حیدرآباد : 19 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی عمل کے دوران ایک بڑے انتظامی اقدام میں لاپتہ ، مستقل منتقلی ، موت ، نقل مقام (ALDD / ASOD) کی وجہ سے 73.39 لاکھ ووٹ غیرقانونی یا ناقابل تصدیق قرار دے کر ہٹا دیئے گئے ، اس کے باوجود نئے ووٹرس کے طور پر اندراج کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد انتہائی کم اور برائے نام رہی ہے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ بوتھ لیول آفیسرس نے کئی مقامات پر بغیر کسی مناسب چھان بین اور تصدیق کے اہل ووٹرس کے ناموں کوبھی لسٹ سے ہٹا دیا ہے ۔الیکشن حکام کی جانب سے ان تمام افراد سے اپیل کی گئی تھی کہ جن کے نام غلطی سے ALDD فہرست کے ذریعہ نکل گئے ہیں وہ فارم ۔6 کے ذریعہ دوبارہ درخواست دیں ۔ حکام کو توقع تھی کہ اس سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوں گی لیکن اعتراض اور شکایت کی مقررہ مدت کے دوران صرف 1,70,374 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ اس کے علاوہ اس ماہ 15 اور 16 اکٹوبر کو انعقاد کئے گئے خصوصی کیمپس کے دوران 36,771 درخواستیں وصول ہوئی ۔ اس طرح SIR حصے کے طور پر ASOD فہرست کے اعلان کے بعد جملہ موصول ہونے والی فارم۔6 درخواستوں کی تعداد 2,07,146 لاکھ رہی ہے ۔ جاریہ سال کے آغاز سے لیکر 16 اکٹوبر تک نئے ووٹر رجسٹریشن کیلئے فارم ۔6 کے ذریعہ مجموعی طور پر جملہ 10,45,519 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ان میں 5,12,960 درخواستوں کو انتخابی عہدیداروں نے منظور کرتے ہوئے فائنل لسٹ میں شامل کردیا ہے ۔ مناسب اسنادات اور سرٹیفیکٹس نہ ہونے کی وجہ سے 2,23,416 درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں ۔ مزید 3,09,143 درخواستیں اس وقت زیرغور ہیں ۔ ان کی جانچ پڑتال کے بعد اہل افراد کے نام 9 نومبر کو اعلان ہونے والی SIR-2026 کی فائنل لسٹ میں جوڑے جائیں گے ۔ SIR مہم کے تحت نئے ووٹر رجسٹریشن کیلئے سب سے زیادہ درخواستیں حیدرآباد میں 39,101 موصول ہوئی جبکہ سب سے کم تعداد ضلع ملگ میں 751 درج کی گئی ۔2