وزیر خارجہ جے شنکر اور قطر کے وزیر اعظم کی ملاقات
نئی دہلی۔5؍جولائی ( ایجنسیز )وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اتوار کو دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈاکٹر

نئی دہلی۔5؍جولائی ( ایجنسیز )وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اتوار کو دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈاکٹر جے شنکر نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے قطر میں مقیم ہندوستانی برادری کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری، سلامتی اور عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے نئے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات سے متعلق قطر کے مؤقف اور تجاویز کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک خطہ میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ میں ہیں۔