بارکس : باہمی جھگڑے میں 28سالہ نوجوان کا قتل
بالاپور پولیس نے خاطیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیحیدرآباد۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ بارکس میں اتوار کی شب ایک واردات پیش آئی جس میں ایک نوجوان کا اس کے ساتھیوں نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ انسپکٹر بالاپور پولیس اسٹیشن ایس سدھاکر کے مطابق 28 سالہ فہد عبدالرحمن با
بالاپور پولیس نے خاطیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیحیدرآباد۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ بارکس میں اتوار کی شب ایک واردات پیش آئی جس میں ایک نوجوان کا اس کے ساتھیوں نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ انسپکٹر بالاپور پولیس اسٹیشن ایس سدھاکر کے مطابق 28 سالہ فہد عبدالرحمن بالخشر جو شادی شدہ اور علاقہ میں کار واشنگ سنٹر چلاتا ہے، اس کا جھگڑا سالم بام اور سعید بام سے چل رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بام نے ایک دن قبل فہد عبدالرحمن کے مکان پر چاقو کے ساتھ پہنچ کر اسے دھمکی دی تھی، لیکن فہد کے بھائی کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا۔ اتوار کو رات دیر گئے فہد جب مریم کالونی بارکس میں موجود تھا کہ سالم اور سعید بام وہاں پہنچ گئے اور ان کے درمیان پھر ایک مرتبہ جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں دونوں نے فہد پر چاقو سے حملہ کردیا اور فہد برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس بات کا پتہ چلنے پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس آدی بٹلہ پرادیپ کمار ریڈی، ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے۔ بالاپور پولیس نے قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہیں جبکہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔بJ