مائیکرو سافٹ میں 4,800 ملازمین کی تخفیف کا فیصلہ
کمپنی میں اے آئی کے استعمال میں اضافہ کا فیصلہ ۔ شئیرس کی قدر میں گراوٹ بھی ایک وجہنئی دہلی 6 جولائی ( ایجنسیز ) مائیکرو سافٹ کی جانب سے بھی اب اپنے ملازمین کی کٹوتی کی جا رہی ہے اور 2.1 فیصد ارکان عملہ کی خدمات کو ختم کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ونڈوز بنانے والے ادارہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے اس

کمپنی میں اے آئی کے استعمال میں اضافہ کا فیصلہ ۔ شئیرس کی قدر میں گراوٹ بھی ایک وجہنئی دہلی 6 جولائی ( ایجنسیز ) مائیکرو سافٹ کی جانب سے بھی اب اپنے ملازمین کی کٹوتی کی جا رہی ہے اور 2.1 فیصد ارکان عملہ کی خدمات کو ختم کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ونڈوز بنانے والے ادارہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کے بعد ملازمین کی تخفیف کی نئی لہر شروع ہوئی ہے ۔ اس کے تحت اب مزید 4,800 ملازمین کی خدمات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سال مائیکرو سافٹ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو 700 بلین ڈالرس تک پہونچائے جانے کی امید ہے اور کمپنیوںپر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے کہ وہ ٹکنالوجی کے فوائد اور نتائج کو بھی پیش کریں کیونکہ اخراجات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ امیزان اور میٹا کی جانب سے بھی جاریہ سال ہزاروں ملازمین کی تخفیف کی گئی ہے ۔ مائیکرو سافٹ نے آج پیر کو اپنے 4800 ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سال 2026 کے ابتدائی چھ ماہ میں مائیکرو سافٹ کے شئیرس کی قیمتوں میں 23 فیصد تک گراوٹ آگئی تھی جس کے بعد ملازمین کی تخفیف کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے عموما اپنے سال کے اواخر میں ملازمین کی تخفیف کی جاتی ہے جو ماہ جون میں ہوتا ہے کیونکہ کمپنی کی جانب سے نئے سال میں نئی سرمایہ کاری اور اخراجات کے منصوبے بھی تیار رہتے ہیں۔کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے ۔