ریونت ریڈی حکومت بی آر ایس کا غصہ کسانوں پر نہ نکالے : کے ٹی آر
ریاست کے 33کے منجملہ 26اضلاع میں توقع سے کم بارش ، صرف دو پمپ آن کرنے کی ضرورت ہےحیدرآباد : 6جولائی ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے تارک راما راؤ نے کسانوں کے مسائل اور خشک سالی پر ریونت ریڈی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ملاپور حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر ن

ریاست کے 33کے منجملہ 26اضلاع میں توقع سے کم بارش ، صرف دو پمپ آن کرنے کی ضرورت ہےحیدرآباد : 6جولائی ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے تارک راما راؤ نے کسانوں کے مسائل اور خشک سالی پر ریونت ریڈی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ملاپور حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ اس وقت تلنگانہ کے 33کے منجملہ 26 اضلاع میں بارش کی شدید کمی ہے اور کسان خشک فصلوں کو دیکھ کر آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت کی نااہلی کے باعث دریائے گوداوری کا لاکھوں کیوزک پانی سمندر میں ضائع ہورہا ہے ۔ وہ کل سابق وزراء اور بی آر ایس کے عوامی منتخب نمائندوں کے ساتھ کالیشورم پراجکٹ کے کٹے پلی پمپ ہاؤس کا دورہ کرچکے ہیں جہاں سے روزانہ ایک لاکھ کیوزک پانی سمندر میں ضائع ہورہا ہے ۔ اگر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو بی آر ایس سے ناراضگی ہے تو شوق سے ہم پر مقدمات درج کریں اور جو چاہے سزا دیں لیکن ہمارا غصہ تلنگانہ کے کسانوں پر نہ نکالیں ۔ حکومت کو صرف دو پمپ آن کرنے کی ضرورت ہے جس سے پوری ریاست کے کھیت دوبارہ ہرے بھرے ہوجائیں گے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر پمپ آن نہیں کررہیہے کیونکہ ان کی سوچ یہ ہے کہ اگر پانی دیاگیا تو بہت زیادہ کاشت ہوگی اور فصلوں کی پیداوار ہوگئی تو کانگریس کو اپنے وعدے کے مطابق کسانوں سے دھان خرید کر اس پر بونس اور اقل ترین قیمت دینی پڑے گی ۔ حکومت اس خرچ اور ہنگامہ سے بچنے کیلئے کسانوں کو روند رہی ہے اور پانی ہونے کے باوجود فصلیں خشک ہورہی ہیں ۔ 2