دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کا اعلان
دبئی7 جولائی (ایجنسیز) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔اس ایوارڈ کے تحت ایک بار پھر دنیا بھر سے بہترین اور خوبصورت آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے قراء اور حفاظ

دبئی7 جولائی (ایجنسیز) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔اس ایوارڈ کے تحت ایک بار پھر دنیا بھر سے بہترین اور خوبصورت آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے قراء اور حفاظ کا انتخاب کیا جائے گا۔شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کا نیا ایڈیشن شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصد دنیا کی خوبصورت ترین قرآنی آوازوں کو تلاش کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ماہِ رمضان المبارک کے دوران انہیں اعزازات سے نوازنا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن مجید روشنی، ہدایت اور رحمت کا سرچشمہ ہے، جبکہ دبئی گزشتہ 29 برسوں سے حفاظِ قرآن اور ممتاز قراء کی عزت افزائی کی روایت کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔شیخ محمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس عظیم دینی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کی نیک کاوشوں کو قبول فرمائے۔دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ امارات کی قدیم ترین مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے دنیا بھر سے ممتاز حفاظِ قرآن اور قراء کو اعزازات دیے جاتے ہیں، جبکہ قرآن مجید کی تعلیمات، حسن تلاوت اور حفظِ قرآن کے فروغ کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔روایت کے مطابق اس عالمی مقابلے کے کامیاب شرکاء اور نمایاں شخصیات کو ہر سال ماہِ رمضان المبارک کے دوران خصوصی تقریب میں اعزازات سے نوازا جاتا ہے، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قراء اور دینی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔