مصر کے کوچ نے ورلڈ کپ کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے
اٹلانٹا، 8 جولائی (آئی اے این ایس) فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن ارجنٹیناکے خلاف 3۔2 کیسنسنی خیز شکست کے بعد مصرکے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ٹورنمنٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ مصر نے میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی، تاہم ارجنٹینا نے

اٹلانٹا، 8 جولائی (آئی اے این ایس) فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن ارجنٹیناکے خلاف 3۔2 کیسنسنی خیز شکست کے بعد مصرکے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ٹورنمنٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ مصر نے میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی، تاہم ارجنٹینا نے زبردست واپسی کرتے ہوئے لیونل میسی کے ایک گول اور ایک معاونت کی بدولت مقابلہ برابرکیا، جبکہ اضافی وقت میں اینزو فرنانڈیز نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ میچ کے بعد حسام حسن نے ریفری کے کئی فیصلوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وی اے آرکے ذریعے ان کی ٹیم کا ایک گول مستردکیا گیا، جبکہ ارجنٹینا کے فاتحانہ گول سے قبل پنالٹی کی اپیل کا جائزہ بھی نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ عالمی چمپئن سے ہر شعبے میں بہترکھیل رہے تھے، لیکن میدان کے اندر اور باہرکچھ ایسے عوامل تھے جنہوں نے نتیجہ پر اثر ڈالا۔ شاید کچھ لوگ چاہتے تھے کہ عالمی چمپئن اور لیونل میسی ٹورنمنٹ میں برقرار رہیں۔ حسام حسن نے مزید کہا کہ فٹبال میں بعض اوقات تکنیکی امور سے ہٹ کر بھی ایسے عوامل ہوتے ہیں جو نتائج پر اثر انداز ہوتے ہیں، عالمی چمپئن کو ہر سطح پر حمایت حاصل رہی۔ انہوں نے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئرکی کارکردگی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصر کو نہ تو مناسب احترام ملا اور نہ ہی منصفانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان کے مطابق ایک واضح پنالٹی کو نظر اندازکیا گیا، جبکہ ان کی ٹیم کا دوسرا گول بھی ناقابلِ فہم انداز میں مسترد کردیا گیا۔ مصری کوچ نے میچ کے شیڈول پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر کے وقت مقابلہ رکھنا کھلاڑیوں کے لیے غیر ضروری مشکل پیدا کرنے کے مترادف تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ کے اختتام پر انہوں نے ریفری سے براہِ راست کہا کہ فیصلے غیر منصفانہ تھے اور ان کے خیال میں یہ ان کی ٹیم کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔یاد رہے کہ اس مقابلے میں مصر نے کافی شاندار کھیل پیش کیا اور آخری لمحات تک اس کی ایک شاندار اور حیران کن کامیا بی کے امکانات روشن تھے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میسی کا ورلڈ کپ سفر اس مقابلے میں ختم ہوجائے گا۔