فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ ‘ دو قومی حل کی حمایت
وزیر اعظم مودی کا انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں بیانجکارتہ 7 جولائی ( ایجنسیز ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ فلسین ۔ اسرائیل تنازعہ کی یکسوئی کیلئے دو قومی حل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیر اعظم نے انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس دورہ کے موقع

وزیر اعظم مودی کا انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں بیانجکارتہ 7 جولائی ( ایجنسیز ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ فلسین ۔ اسرائیل تنازعہ کی یکسوئی کیلئے دو قومی حل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیر اعظم نے انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس دورہ کے موقع پر ہندوستان اور انڈونیشیاء کے مابین مختلف معاہدات پر دستخط کئے گئے ۔ دستخط کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کے دو قومی حل کی تائید کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج عالمی بدامنی کا دور ہے ۔ ہندوستان کا یہ ماننا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر ہم دو قومی حل کی تائید کرتے ہیں اور دیرپا امن کے خواہاں ہیں۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu