ہندوستان میں چاندی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ
8 دہوں کے دوران 76 روپئے سے فی کیلو چاندی 2.45 لاکھ روپئے ہوگئی، گزشتہ پانچ برسوں میں اضافہ کا رجحانحیدرآباد ۔9 ۔ جولائی (سیاست نیوز) دنیا بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 8 دہوں کے دوران چاندی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر چاندی کی قی

8 دہوں کے دوران 76 روپئے سے فی کیلو چاندی 2.45 لاکھ روپئے ہوگئی، گزشتہ پانچ برسوں میں اضافہ کا رجحانحیدرآباد ۔9 ۔ جولائی (سیاست نیوز) دنیا بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 8 دہوں کے دوران چاندی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ کئی ممالک نے امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کی راہ ہموار کی ہے ۔ 1947 میں چاندی کی قیمت محض فی کیلو 76 روپئے تھی جو 2026 میں بڑھ کر تقریباً 2.45 لاکھ روپئے ہوچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق چاندی کے کاروبار میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، صنعتی شعبہ میں چاندی کے استعمال ، ملک میں افراط زر کی کمی اور عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال نے پٹرولیم اشیاء کے ساتھ ساتھ چاندی اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ صنعتی اعتبار سے چاندی کو ایک اہم سرمایہ کاری کے اثاثہ کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ صنعتی اغراض کیلئے چاندی کے استعمال میں اضافہ کے نتیجہ میں قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے۔ غریب اور متوسط طبقات کیلئے چاندی ہمیشہ قابل دسترس رہی کیونکہ سونے کی اضافی قیمت کے نتیجہ میں عوام چاندی کے زیورات پر اکتفا کرتے ہیں۔ اب جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ عوام نے انتہائی ناگزیر صورتحال میں ہی چاندی کی خریدی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 1947 میں فی کیلو 76 روپئے چاندی میں اضافہ کا آغاز 1980 میں ہوا جب فی کیلو چاندی کی قیمت 1800 روپئے تھی۔ 2000 میں 7900 روپئے جبکہ 2011 میں اچانک بڑھ کر 56900 روپئے فی کیلو ہوگئی۔ 2020 میں یہ قیمت 63435 روپئے تھی جو 2024 میں 95700 روپئے تک پہنچ گئی۔ 2025 میں چاندی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور فی کیلو چاندی 209000 روپئے ہوگئی۔ جاریہ سال یہ قیمت 245000 روپئے فی کیلو تک پہنچ چکی ہے۔1/k/m/b