گنگولی کی 54 ویں سالگرہ پر بایوپک کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی، 9 جولائی (آئی اے این ایس) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر قومی ایوارڈ یافتہ اداکار راج کمار راؤ نے ان کی زندگی پر مبنی فلم دادا: دی سورو گنگولی اسٹورکا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔ یہ فلم آئندہ سال 14 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔راج

ممبئی، 9 جولائی (آئی اے این ایس) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر قومی ایوارڈ یافتہ اداکار راج کمار راؤ نے ان کی زندگی پر مبنی فلم دادا: دی سورو گنگولی اسٹورکا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔ یہ فلم آئندہ سال 14 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔راج کمار راؤ نے سورو گنگولی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا، جس میں وہ سوروگنگولی کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر میں راج کمار راؤ لارڈزکرکٹ گراؤنڈ کی تاریخی بالکونی میں بغیر قمیص کے کھڑے ہیں اور سورو گنگولی کے 2002 نیٹ ویسٹ ٹرافی جیتنے کے بعد شرٹ لہرانے والے یادگار جشن کی منظرکشی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے پس منظر میں ہندوستان کا بڑا قومی پرچم بھی نمایاں ہے۔پوسٹر پر فلم کا عنوان دادا نیلے رنگ کے حروف میں درج ہے، جبکہ اس کے نیچے دی سوروگنگولی اسٹوری تحریر ہے۔ اس کے ساتھ ایک جملہ بھی درج ہے۔ انہوں نے صرف کھیل نہیں کھیلا بلکہ کھیل کا رخ ہی بدل دیا۔ راج کمار راؤ نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا: سالگرہ مبارک ہو ہمارے پیارے دادا۔واضح رہے کہ سورو گنگولی کی قیادت میں ہندوستان نے 2002 نیٹ ویسٹ سہ رخی سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر 325 رنزکا ہدف دو وکٹوں اور تین گیندیں باقی رہتے حاصل کیا تھا۔ اس تاریخی فتح کے بعد گنگولی نے لارڈزکی بالکونی میں اپنی شرٹ لہرا کر جشن منایا تھا، جو کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شمار ہوتا ہے۔بعد ازاں سوروگنگولی نے اس تاریخی کامیابی کے بارے میں کہا تھا: مجھے کبھی یقین نہیں تھا کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔فلم کی ہدایت کاری وکرمادتیہ موٹوانے کر رہے ہیں، جبکہ فلم کی پیش کش لو رنجن اور انکور گرگ نے لو فلمز کے بینر تلے کی ہے۔ اداکارہ تانیا مانیکتلا فلم میں سورو گنگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی کا کردار ادا کریں گی۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے 2002 چمپئنز ٹرافی، جبکہ 2003 عالمی کپکے فائنل، چمپئنز ٹرافی اور 2004 ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔