میکرون کی اردغان کی اہلیہ کا ہاتھ چومنے کی شرمناک کوشش
انقرہ ۔ 10 جولائی (ایجنسیز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اس استقبالیہ تقریب کے دوران ایک شرمناک پروٹوکول صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جو ترک صدر رجب طیب اردغان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہانِ مملکت اور حکومتوں کے اعزاز میں منعقد کی تھی۔یہ اس وق

انقرہ ۔ 10 جولائی (ایجنسیز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اس استقبالیہ تقریب کے دوران ایک شرمناک پروٹوکول صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جو ترک صدر رجب طیب اردغان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہانِ مملکت اور حکومتوں کے اعزاز میں منعقد کی تھی۔یہ اس وقت ہوا جب ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ میکرون ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردغان کے ہاتھ کو چومنے کی کوشش میں جھکے لیکن امینہ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع ردعمل پیدا کیا۔یہ ملاقات دو روزہ سربراہی اجلاس کے آغاز سے کچھ دیر پہلے ہوئی تھی۔ اس اجلاس کی میزبانی ترکی کر رہا ہے۔ اس میں اتحاد کے مستقبل، دفاعی اخراجات میں اضافے، یوکرین کی جنگ کے اثرات اور علاقائی تناؤ کے ساتھ ساتھ امریکی پالیسی میں آنے والی تبدیلیوں کی روشنی میں اتحاد کے سکیورٹی کردار کی ازسرنو تشکیل سے متعلق بات چیت جاری ہے۔استقبالیہ تقریب اور رہنماؤں کے درمیان سلام و دعا کے تبادلے کے دوران میکرون امینہ اردگان سے ہاتھ ملاتے ہوئے ان کا ہاتھ چومنے کیلئے جھکے لیکن امینہ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد فرانسیسی صدر نے عام طریقے سے ہاتھ ملانا جاری رکھا۔اس کے بعد وہ یادگاری تصاویر کھنچوانے کیلئے اپنی اہلیہ، ترک صدر اردغان اور ان کی اہلیہ امینہ کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔اس صورتحال کے باوجود میکرون اور ان کی اہلیہ بریجٹ یا اردغان اور ان کی اہلیہ امینہ میں سے کسی پر بھی ناراضی یا تناؤ کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیے کیونکہ چاروں نے یادگاری تصاویر کھنچوانے کیلئے کھڑے ہونے سے پہلے سلام، مصافحہ اور دوستانہ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا۔ ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ میکرون ایسے لگ رہے تھے جیسے وہ استقبالیہ تقریب کے دوران اپنائے جانے والے پروٹوکول کو بھول گئے ہوں۔