فیفا ورلڈ کپ 2026تبلیغ اسلام کا مثالی ذریعہ ، روح پرور مناظر ، حیرت انگیز انکشافات
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فیفا ورلڈ کپ فٹبال 2026 ء جو امریکہ ، میکسیکو ، کینیڈا جیسے تین انگریزی ممالک میں منعقد ہورہا ہے ، لیکن ایسے دلچسپ و حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو اسلامی عظمت کی شان کو بلند ہوتا ہوا دیکھا گیا ۔ کہیں سارے اسٹیڈیم میں اﷲ اکبر کی صدائیں ، کہیں انفرادی یا اجتماعی فٹبال

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فیفا ورلڈ کپ فٹبال 2026 ء جو امریکہ ، میکسیکو ، کینیڈا جیسے تین انگریزی ممالک میں منعقد ہورہا ہے ، لیکن ایسے دلچسپ و حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو اسلامی عظمت کی شان کو بلند ہوتا ہوا دیکھا گیا ۔ کہیں سارے اسٹیڈیم میں اﷲ اکبر کی صدائیں ، کہیں انفرادی یا اجتماعی فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں کا سجدہ شکر ادا کرنا ، گراؤنڈ پر ہی ، ڈریسنگ روم میں فرانس کے علاوہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کا باجماعت نماز ادا کرنا ، نومسلم نامور فٹبالرس کا جماعت کی امامت کرنا ، فلسطین کی آزادی کے جھنڈے لہرانا جیسے پرکشش ایمان افروز مناظر کا ان غیرمسلم ممالک میں عمل ہونا ، یقینا ساری دنیا میں سلام کی دعوت دین کے پیغام کو سیدھے یا غیر ارادی طورپر پہنچایا جارہا ہے جو اسلام کے پرامن پیغام کی دلیل بنا ہوا ہے ۔اتنا ہی نہیں بیرون اسٹیڈیم جہاں ہزاروں پرجوش شائقین جوق درجوق کھیل ، کھلاڑیوں کے دم بخود مناظر دیکھنے آتے ہیں داعیان اسلام کے نامور داعی شیخ عثمان بن فاروق جو سوشیل میڈیا پلاٹ فارم پر سرگرم رہتے ہیں دعوت دین حق کے پیغام کو پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ، اُنھیں اﷲ تعالیٰ نے غیرمعمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے جو ماضی میں مسیح ، کرسچین مشنریز کے سربراہوں سے مناظرہ ، مذاکرات اور کامیاب Debates بھی کرچکے ہیں نے بھی ہوسٹن اور دیگر اسٹیڈیمس کے باہر اسٹالس لگاکر اپنے شاگردوں ، نو مسلم ذہین دانشوروں کے ساتھ دعوت دین حق کی محنت کرتے دیکھے گئے ۔ یہ مختلف زبانوں میں کتابچے ، ورقیئے ، اسٹیکرس ، پوسٹرس کے ذریعہ انفرادی ، کارنر میٹنگس کے ذریعہ اسلام کی نفرت جو منظم طریقے سے اسلام دشمن عناصر پھیلارہے ہیں کا ازالہ کرتے نظر آئے ۔ اسلام کے روشن آفتاب کو دہشت گرد ، عورتوں کے حقوق کو پامال کرنیوالا، حق تلفی کرنیوالا مذہب جیسی داغداری لگانے والی ناپاک کوششوں کے خلاف مدلل جوابات ، پرچے ، تحفے ، اکرام کے ذریعہ غلط ذہن کو پاک اور تشفی بخش جوابات دیئے گئے ، اُن کے کئی نومسلم شاگردوں نے بھی پیغمبر اسلام کی امن پسندی ، انصاف پر محنت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ ان داعی شاگردوں کی محنت سے 400 سے زیادہ پرجوش شائقین دنیا کے مختلف ممالک مرد عورت ، بچے ، بڑے مشرف بہ اسلام ہوئے ۔ اسلام کے ایک خدا کے تصور سے متاثر ہوکر ہر روز 10 تا 12 لوگ کلمہ طیبہ کا دامن تھام رہے ہیں ؎پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانہ سےاگرچیکہ دعوت دین حق کا کام اس ٹیم نے 2022 ء کے فیفا ورلڈ کپ جو دوحہ قطر میں منعقد ہوا تھا ، میں بھی دعوت کی محنت کی تھی ، وہاں پر قطر کی حکومتی سطح پر اُس کا بیڑہ اُٹھایا تھا۔ چوں کہ یہ عرب ملک تھا حکومت خود دعوت دین کی ہمت افزائی اور دنیا بھر سے داعیان اسلامن کو بلاکر اسلام کی تبلیغ کررہی تھی اس لئے کوئی مزاحمت ، رکاوٹ نہیں تھی لیکن FIFA 2026 امریکہ ، میکسیکو ، کینیڈا جیسے غیراسلامی ممالک میں ہورہا ہے ۔ یہاں داعی عثمان بن فاروق کی ٹیم DAWA TOUR کے نام سے دین حق کی محنت کررہی ہے ۔ قابل مبارکباد ہے اور ساری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مثال ہے ۔خاص طور اسلامی عظمت کا منظر جو ساری دنیا کے لئے اسلام کا پیغام پہنچایا جب چھوٹا 99% فیصد مسلم آبادی والا ملک مراقش نے کامیابی کا گول نیدرلینڈ کے خلاف کیا ۔ اس فقیدالمثال کامیابی پر سارا اسٹیڈیم اﷲ اکبر کی صدا سے گونج اُٹھا ۔ پورے اسٹیڈیم میں عجیب سماع تھا ۔ ساری مراقشی کھلاڑی اجتماعی طورپر سجدے شکر بجالائے ، وہ کھلاڑی جس نے کامیابی کا گول کیا تھا سارے کیمرے میان کو پھلانگتا ہوا ، شائقین کے سامنے ناظرین میں بیٹھی اپنی ماں کے پاس گیا قدم بوسی کرتے ہوئے جذباتی ملاقات کرتے ہوئے ساری دنیا کو خاص کر عالم اسلام کو بتادیا کہ ماں کی دعا میں کتنا زبردست دبدبہ و اثر رہتا ہے جو آج اُنھیں کامیابی کی راہ ملی ۔اسی طرح ایک فرانسیسی فٹبالر نے بھرے مجمع میں اپنے قبولیت اسلام کا اعلان کیا ۔ ایک کھلاڑی نے جیسے ہی مخالف ٹیم کے خلاف گول کیا سجدہ ریز ہوگیا ۔ حالاں کہ فرانس کی ٹیم کے فٹبالر ہیں ، پرتگال ٹیم کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کروشیا کے خلاف گول کرتے وقت 2 مرتبہ ’’بسم اﷲ ‘‘ کہا اور کامیاب گول کیا ۔ مصر کی ٹیم اسٹیڈیم میں کھیلنے کیلئے آنے سے پہلے سورۂ فاتحہ ، سورۂ اخلاص کا اجتماعی ورد کیا اور آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ۔ کامیابی کے فوری بعد نہ صرف سجدہ شکر گراؤنڈ پر اجتماعی ہوا بلکہ کوچ نے کامیابی کا سہرا آزاد فلسطین کے سر کیا ۔ فلسطینی پرچم لہرایا گیا ، زبردست داد حاصل کی ۔مراقش کناڈا کو ہراکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے ، یہ ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے ۔ ایران نے بھی بہترین مظاہرہ کیا جہاں اس کے میاچس ٹائی ہوگئے ۔ جب نماز جمعہ کا وقت آیا سینیگان کی ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری تھی عین جمعہ کے وقت زبردست آندھی چل رہی تھی ، ہوٹل انتظامیہ نے باہر نہ جانے کی ہدایت دی لیکن ٹیم کے کوچ نے کہا ہم آندھی سے نہیں ڈرتے ، ہم آندھی چلانے والے رب اﷲ سے ڈرتے ہیں ۔ یہ کہتے ہوئے ساری ٹیم نماز کیلئے روانہ ہوئی ۔ اسی طرح کئی کھلاڑیوں نے اپنی جیت درج کرنے کے بعد اﷲ تعالیٰ کا شکر بجالیا اور انٹرویو میں دنیا کی خوشی کو مختصر بتاتے ہوئے یوم آخرت کی لافانی زندگی میں بھی کامیابی کی دعا کی ، جن میں اسلام قبول کرنے والے فرانس کے کھلاڑی نامور فٹبالر سرنل کتیلے ، مشہور سنگرہری ٹیب قابل ذکر ہیں۔دراصل دعوت دین حق کی محنت کی ذمہ داری بھٹکتی انسانیت تک راہِ نجات حق کا پیغام پہنچانا یہ صرف چند داعیانِ اسلام کا نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے ۔ عظیم پیغمبروں والا کام ، مذہبی فریضہ ادا کرکے اُمت محمدیہ اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرسکتی ہے ۔ قرب الٰہی ، نصرت الٰہی کی حقدار بن سکتی ہے ۔ ہمیں اپنے پیشے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے روزمرہ کی مصروفیت کے ساتھ اپنے اطراف جنگل کی آگ کی طرح بسنے والی بھٹکی ہوئی انسانیت ، جو سکون کی متلاشی ہے ، بے یار و مددگار زندگی گذار رہی ہے ، حق کو قبول کرنے کا مادہ ، جذبہ بھی رکھتی ہے ، یہ صرف فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کا کام ہی نہیں دنیا کے کونے کونے میں ، ہر کچے پکے مکان میں ، ہر خشکی اور تری میں اُمت مسلمہ اپنی ضرورت اور روزمحشر جواب دہی کا احساس رکھ کر حق کے پیغام کو عام کرنے والی محنت سے جُٹ جائیں ، محبت ، فراست ، حکمت و دانائی سے اس کو عام کریں۔ اس سے ہند میں پائیدار امن قائم ہوگا ۔مشن رسول ﷺ کو عام کرنیوالے انعام الٰہی کے مستحق ہوں گے ، نصرت الٰہی شامل حال ہوگی ۔ کوئی عجب نہیں حکومت کی باگ ڈور اُمت مسلمہ کے ہاتھ سونپی جائیگی ۔اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے اُمت مسلمہ کو پیغام حق عام کرنے کی توفیق ، مشن رسول ﷺ کو پھیلانے کی قوت ، طاقت سرخروی سربلندی عطا فرمائے ۔ آمین