اے آئی جی ہاسپٹل میں فلم اسٹار سنجے دت کی آمد سے پرستاروں میں خوشی کی لہر
ہاسپٹل کے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح، کینسر کے مریضوں کو شفایابی کے گُر سکھائے حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) کسی بھی ہاسپٹل میں بالی ووڈ سوپر اسٹار کی اچانک آمد مریضوں اور وزیٹرس کے لئے چونکا دینے والا لمحہ ثابت ہوتی ہے۔ حیدرآباد میں واقع ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹروانٹرولوجی میں بالی ووڈ اسٹار سنجے

ہاسپٹل کے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح، کینسر کے مریضوں کو شفایابی کے گُر سکھائے حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) کسی بھی ہاسپٹل میں بالی ووڈ سوپر اسٹار کی اچانک آمد مریضوں اور وزیٹرس کے لئے چونکا دینے والا لمحہ ثابت ہوتی ہے۔ حیدرآباد میں واقع ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹروانٹرولوجی میں بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے اچانک پہنچ کر ہلچل پیدا کردی۔ ان کی اچانک آمد سے نہ صرف ہاسپٹل کا عملہ بلکہ مریض اور وزیٹرس حیرت میں پڑ گئے اور ان کے مداح نے ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے چین ہوگئے۔ سوشیل میڈیا پر ہاسپٹل میں سنجے دت کی موجودگی اور مختلف وارڈس کے معائنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ ہاسپٹل میں موجود پرستاروں نے سنجے دت کا پرتپاک استقبال کیا۔ سنجے دت نے اے آئی جی ہاسپٹلس میں ڈاکٹرس کے لئے تیار کئے گئے پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو کے افتتاح کے لئے پہنچے تھے۔ مختلف موضوعات پر ڈاکٹرس کو اظہار خیال کے لئے اسٹوڈیو قائم کیا گیا تاکہ عوام کی رہنمائی ہو۔ ہندوستان کے مشہور گیسٹروانٹرولوجسٹ ڈاکٹر ناگیشور ریڈی نے سنجے دت کی آمد کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت کے حالیہ طبی معائنوں سے پتہ چلا کہ وہ مرض کینسر سے مکمل طور پر نجات حاصل کرچکے ہیں۔ سنجے دت نے کینسر کے مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں مرض سے نجات کے لئے خوداعتمادی اور جرأت مندی کے ساتھ مقابلے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مریضوں سے کہا کہ وہ کینسر کو وائرل فلو کی طرح سمجھیں اور ڈاکٹرس پر بھروسہ کریں۔ علاج کے دوران مثبت مائینڈ سیٹ کے ذریعہ مرض کو جلد شکست دی جاسکتی ہے۔ سنجے دت نے بسواتارکم کینسر ہاسپٹل میں بھی مریضوں سے ملاقات کی تھی۔ سنجے دت آخری بار فلم ’’دھرندر‘‘ اور ’’کے ڈی‘‘ میں دکھائی دیئے تھے۔ وہ ہندی اور جنوبی ہند کی سنیما میں کئی پراجکٹس پر کام کررہے ہیں۔ 1؍F