تمباکو کی پیداوار میں چین اور ہندوستان کو دنیا بھر میں سبقت
مہنگی فصلوں میں شمار، زائد پیداوار کے ٹاپ 7 ممالک کا انکشاف حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) تمباکو کی پیداوار میں دنیا میں چین اور ہندوستان کو سبقت حاصل ہے۔ تمباکو کا شمار زائد آمدنی والی مہنگی پیداوار میں ہوتا ہے اور تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے م

مہنگی فصلوں میں شمار، زائد پیداوار کے ٹاپ 7 ممالک کا انکشاف حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) تمباکو کی پیداوار میں دنیا میں چین اور ہندوستان کو سبقت حاصل ہے۔ تمباکو کا شمار زائد آمدنی والی مہنگی پیداوار میں ہوتا ہے اور تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے مہم کے باوجود پیداوار اور استعمال میں کوئی قابل لحاظ کمی درج نہیں کی گئی۔ بعض ممالک میں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لئے سخت قوانین وضع کئے گئے ہیں۔ چین میں تمباکو کی سالانہ پیداوار 2.30 ملین ٹن درج کئی گئی ہے جبکہ ہندوستان 0.77 ملین ٹن پیداوار کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل 0.74 ملین ٹن سالانہ پیداوار کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ امریکہ، انڈونیشیا، زمبابوے اور پاکستان تمباکو پیدا کرنے والے ٹاپ 7 ممالک میں شامل ہیں۔ دیہی علاقوں کے معیار زندگی میں اضافے میں تمباکو کی پیداوار کا اہم رول رہا ہے۔ تمباکو کی آڑ میں گانجہ اور دیگر منشیات کی فروخت میں حکومتوں کو عوام کی صحت کے تحفظ کے بارے میں چوکس کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کا استعمال بسااوقات دوا کے طور پر بھی کیا جاتا ہے لیکن مقررہ مقدار سے زیادہ تمباکو کا استعمال خرابی صحت کا باعث بن سکتا ہے۔ 1؍F