عمان کے ساحل پر قبرص کے جہاز جی ایف ایس گلیکسی پر حملہ
جہاز میں سوار10ہندوستانیوں کو بچالیا گیا‘ ایک لاپتہ، وزارت خارجہ کی شدید مذمت نئی دہلی۔12؍جولائی ( ایجنسیز) عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ’جی ایف ایس گلیکسی‘ پر حملہ کیا گیا ۔وزارت کے مطابق جہاز پر سوار 11 ہندوستانی شہریوں میں سے 10 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک شہری تاحال لاپتہ ہے۔ عمان میں

جہاز میں سوار10ہندوستانیوں کو بچالیا گیا‘ ایک لاپتہ، وزارت خارجہ کی شدید مذمت نئی دہلی۔12؍جولائی ( ایجنسیز) عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ’جی ایف ایس گلیکسی‘ پر حملہ کیا گیا ۔وزارت کے مطابق جہاز پر سوار 11 ہندوستانی شہریوں میں سے 10 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک شہری تاحال لاپتہ ہے۔ عمان میں ہندوستانی سفارت خانہ بھی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق جہاز کو آئی آر جی سی کے حملے کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ سنٹرل کمان کے مطابق سائپرس کے پرچم بردار تجارتی جہاز جی ایف ایس گلیکسی پر آبنائے ہرمز میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے حملہ کیا۔ سنٹرل کمان کے مطابق حملے کے بعد جہاز کے عملہ کا ایک رکن لاپتہ ہو گیا جبکہ جہاز میں آگ لگ گئی اور اس کے انجن کے حصے کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث وہ اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔ وزارت خارجہ ہند نے اس حملہ کی شدید مدمت کی اور اپنے بیان میں کہاکہ جہاز پر سوار 11 ہندوستانیشہریوں میں سے10 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک رکن لاپتہ بتا یا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ خطے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملے انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت اور سفارتی رابطوں کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو منطقی اور پْرامن طریقے سے انجام تک پہنچایا جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تجارتی جہازوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سمندری راستوں پر آزاد اور بلا رکاوٹ جہاز رانی اور تجارتی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کیا جانا ضروری ہے۔وزارت نے امدادی اور بچاؤ کارروائیوں میں تعاون پر عمانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں ہمارا سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور جاری تلاش و بچاؤ کارروائی کے دوران عمانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔