نیوکلیئر ہتھیارو ں کے خاتمہ کا آغاز پہلے امریکی اتحادیو ں سے ہونا چاہیئے: شمالی کوریا
یانگ یانگ : 12جولائی ( ایجنسیز ) شمالی کوریا نے نیٹو سربراہی اجلاس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمیکا آغاز پہلے امریکی اتحادیوں سے ہونا چاہیے۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسلحے کے ذخائر

یانگ یانگ : 12جولائی ( ایجنسیز ) شمالی کوریا نے نیٹو سربراہی اجلاس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمیکا آغاز پہلے امریکی اتحادیوں سے ہونا چاہیے۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسلحے کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نیٹو کے حالیہ اجلاس سے واضح ہوگیا کہ نیٹو ایک ایسا اتحاد ہے جو جنگ اور محاذ آرائی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مغربی ممالک کی جانب سے شمالی کوریا کونیوکلیئرہتھیار ترک کرنے پر مجبور کرنے کی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، اس کے بجائے اگر نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کی کوئی کوشش ہونی چاہیے تو اس کا آغاز نیٹو کے ان رکن ممالک سے ہونا چاہیے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے مشترکہ انتظامات میں شریک ہیں۔گزشتہ روزسرکاری خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنی جوہری قوت کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن ملکی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے مزیدکہا کہ شمالی کوریا اپنے خودمختار حقوق کو ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے تحفظ کو یقینی بناتا رہے گا ۔