لندن میں عمران خان کی تاریخی رہائش گاہ برائے فروخت
لندن، 12 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کئی برس تک مقیم رہے ، فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پرتعیش جائیداد کی قیمت 25

لندن، 12 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کئی برس تک مقیم رہے ، فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پرتعیش جائیداد کی قیمت 25 ملین برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘اورملی لاج’ نامی اس تاریخی اور پرتعیش جائیداد کی قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (25ملین پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے ۔یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل شاندار رہائش گاہ جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن کے قریب واقع ہے ، جبکہ مشہور رچمنڈ پارک بھی اس کے نزدیک موجود ہے ۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu