نیویارک ٹائمز کے کئی صحافیو ں کیخلاف کارروائی
واشنگٹن : 12جولائی ( ایجنسیز ) قطر کی جانب سے امریکہ کو تحفہ میں دیئے گئے نئے ائیرفورس ون میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس پر ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک ٹائمز کے کئی صحافیوں کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کردی۔نیویارک ٹائمزکے 4 صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیا گیا ہے اور جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی طلب کی گئ

واشنگٹن : 12جولائی ( ایجنسیز ) قطر کی جانب سے امریکہ کو تحفہ میں دیئے گئے نئے ائیرفورس ون میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس پر ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک ٹائمز کے کئی صحافیوں کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کردی۔نیویارک ٹائمزکے 4 صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیا گیا ہے اور جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی طلب کی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس نے رپورٹنگ سے متعلق معاملہ کی نگرانی ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کو سونپ دی ہے جس کیلئے ایف بی آئی ڈائریکٹر نے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں 8 گھنٹے بھی گزارے۔سکیورٹی خدشات: ٹرمپ نے ترکیہ سے واپسی پر قطر کے دیے ہوئے طیارہ کے بجائے پرانے ائیرفورس ون میں سفر کیا ۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیے میں منعقد نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے نئے ائیرفورس ون میں گئے تھے جبکہ صدر ٹرمپ نے ترکیے سے انگلینڈ سفر کیلئے پرانے ائیرفورس ون طیارہ کا استعمال کیا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے آخری لمحات میں طیارہ خفیہ سروس کی سفارش پربدلا تھا، نئے طیارے میں مخصوص سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی اقدامات کی ٹیکنالوجی نہیں تھی۔ اس حوالے سے محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہدف رپورٹر نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے خفیہ معلومات افشا کیں۔