یکطرفہ معاہدہ کا دورختم ہوچکا : قالیباف
تہران، 12 جولائی (یو این آئی) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ معاہدوں پر عمل درآمد ضروری ہے ، بصورت دیگر اس کی قیمت چکانا ہوگی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد با

تہران، 12 جولائی (یو این آئی) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ معاہدوں پر عمل درآمد ضروری ہے ، بصورت دیگر اس کی قیمت چکانا ہوگی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے لکھا، “ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یا اپنے وعدے پورے کریں یا پھر اس کی قیمت چکائیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ “حقیقت اب دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے ۔”قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمت نامہ کے آرٹیکل 5 کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق شق شامل ہے ۔تصویر میں “اسلامی جمہوریہ ایران انتظامات کرے گا” کے الفاظ کو نمایاں کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی اور حملوں کا آغاز امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے کنٹرول اور انتظامی امور پر اختلافات کے بعد ہوا تھا۔