برقی کی شکایتوں کے ازالے کیلئے واٹس ایپ سسٹم متعارف
شہر کے منتخب علاقوں میں تجرباتی عمل کے مثبت نتائج ، بہت جلد وسعت دی جائے گیحیدرآباد 14 جولائی : ( سیاست نیوز ) : جنوبی تلنگانہ الیکٹرسیٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی ( TGSPDCL ) نے صارفین کی سہولت کیلئے برقی سے متعلق شکایتوں کے ازالے کے نظام کو مزید آسان اور تیز رفتار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ اب صارفین کو

شہر کے منتخب علاقوں میں تجرباتی عمل کے مثبت نتائج ، بہت جلد وسعت دی جائے گیحیدرآباد 14 جولائی : ( سیاست نیوز ) : جنوبی تلنگانہ الیکٹرسیٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی ( TGSPDCL ) نے صارفین کی سہولت کیلئے برقی سے متعلق شکایتوں کے ازالے کے نظام کو مزید آسان اور تیز رفتار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ اب صارفین کو برقی کٹوتی یا فیوز اڑنے جیسی شکایات کیلئے ’ 1912 ‘ کا شکایتی نمبر مسلسل مصروف رہنے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ مقامی سطح پر ہی اپنی شکایت درج کرواسکیں گے ۔ موجودہ نظام کے تحت جب بھی کسی علاقے میں برقی منقطع ہوتی ہے تو سینکڑوں صارفین بیک وقت سنٹرلائزڈ ہیلپ لائن نمبر 1912 پر کال کرتے ہیں جس کی وجہ لائنس مصروف ہوجاتی ہیں اور صارفین کو شدید بے چینی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اگرچیکہ ہر علاقہ میں مقامی فیوز آف کال سنٹر قائم ہیں لیکن عموما صارفین کو ان کے فون نمبر یاد نہیں رہتے ۔ ماضی میں کالس کے اس دباؤ کو سنبھالنے عملے میں اضافہ اور آرٹیفیشیل انٹلی جنس Ai پر مبنی کال ہینڈلنگ سسٹم متعارف کرانے کے اعلانات کئے گئے تھے لیکن یہ منصوبہ ابھی تک زمینی سطح پر پوری طرح نافذ نہیں ہوسکا ۔ اس دیرینہ مسئلے کا مستقل حل تلاش کرتے ہوئے TGSPDCL کے ایک ڈائرکٹر نے بتایا کہ برقی کے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کا واحد طریقہ کار یہ ہے کہ شکایات کو مقامی سطح پر ہی وصول کیا جائے ۔ اس مقصد کیلئے اب کمپنی ہر ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر اور فیڈر کی سطح پر وہاں کے مقامی برقی عملے لائن مین اور متعلقہ صارفین کو شامل کر کے خصوصی واٹس ایپ گروپس تشکیل دے رہی ہے ۔ اس نئے نظام کے تحت صارف کو شکایت درج کرانے کسی دفتر یا ہیلپ لائن پر کال کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ صارف براہ راست واٹس ایپ گروپ میں اپنے ٹرانسفارمر یا علاقہ کی شکایت پوسٹ کرسکے گا ۔ وہاں موجود مقامی لائن مین اور برقی عملہ فوری حرکت میں آکر خرابی کو دور کرے گا ۔ کمپنی حکام کے مطابق چند منتخب علاقوں میں اس جدید ڈیجیٹل سسٹم کو تجرباتی طور پر شروع کیا جاچکا ہے جہاں اس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ جلد اس مہم کو وسعت دی جائیگی تاکہ برقی صارفین کو فوری اور بلارکاوٹ خدمات فراہم کی جاسکیں ۔ 2/k/b