عوام سے اندرون 10 یوم بی ایل اوز کے پاس فارم جمع کرانے چیف الیکٹورل آفیسر کی اپیل
حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ ریاست میں جاری SIR مہم میں حصہ لیتے ہوئے اینومریشن فارمس کی تکمیل کرتے ہوئے اُنھیں بی ایل اوز کے حوالہ کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ اپنے ووٹ کے حق کے تحفظ کے لئے ایس آئی آر مہم میں حصہ لینا ضروری ہے۔ بی ایل اوز کو حو

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ ریاست میں جاری SIR مہم میں حصہ لیتے ہوئے اینومریشن فارمس کی تکمیل کرتے ہوئے اُنھیں بی ایل اوز کے حوالہ کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ اپنے ووٹ کے حق کے تحفظ کے لئے ایس آئی آر مہم میں حصہ لینا ضروری ہے۔ بی ایل اوز کو حوالہ کیا جانے والا فارم نقائص اور غلطیوں سے پاک ہونا چاہئے اور فارم کی تکمیل کے بعد ایک پاسپورٹ سائز فوٹو منسلک کرتے ہوئے بی ایل او کے حوالہ کیا جائے۔ اینومریشن فارم پر رائے دہندہ کی دستخط، تاریخ کے علاوہ بی ایل او کی دستخط بھی حاصل کی جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک فارم بی ایل او کو دیا جائے اور دوسرا رائے دہندے اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں 33826448 رائے دہندوں میں ابھی تک 16670610 نے فارمس داخل کئے ہیں جو مجموعی رائے دہندوں کا 49.28 فیصد ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ فارمس کو بی ایل اوز کے پاس جمع کرانے کے لئے 10 دن کی مہلت باقی ہے۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اِس سہولت سے استفادہ کریں۔V/1