آندھراپردیش میں SIR مہم میں 10 دن کی توسیع
چیف الیکٹورل آفیسر کی نمائندگی پر فیصلہحیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے آندھراپردیش میں فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی SIR مہم کے تحت رائے دہندوں کو الیکٹورل رول اینومیریشن کیلئے مزید 10 دن کی مہلت دی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ویویک یادو کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 10 دن کی تو

چیف الیکٹورل آفیسر کی نمائندگی پر فیصلہحیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے آندھراپردیش میں فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی SIR مہم کے تحت رائے دہندوں کو الیکٹورل رول اینومیریشن کیلئے مزید 10 دن کی مہلت دی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ویویک یادو کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق بوتھ لیول آفیسرس 24 جولائی تک گھر گھر پہونچ کر رائے دہندوں میں اینومیریشن فارمس تقسیم کریں گے۔ پہلے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 جون سے 14 جولائی تک بی ایل اوز کو گھر گھر پہونچنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اِس کام میں 10 دن کی توسیع دی گئی ہے۔ کمیشن نے آندھراپردیش کے لئے شیڈول پر نظرثانی کی ہے۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کو باقاعدہ بنانے اور ازسرنو تعین کا کام 24 جولائی تک مکمل کیا جائے گا اور 31 جولائی تک فہرست رائے دہندگان کا مسودہ جاری ہوگا۔ مسودہ پر دعوے اور اعتراضات 31 جولائی تا 30 اگست پیش کئے جاسکتے ہیں۔ 31 جولائی تا 28 ستمبر دعوؤں اور اعتراضات کی یکسوئی کی جائے گی۔ آندھراپردیش کی قطعی فہرست رائے دہندگان 10 اکٹوبر کو جاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے انڈر سکریٹری سندیپ کمار نے چیف الیکٹورل آفیسر آندھراپردیش کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے نیا شیڈول پیش کیا ہے۔ اے پی میں نظرثانی کے کام میں سست رفتاری کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے ۔V/1