کمشنر بلدیہ کورٹلہ کا دورہ ، عوامی مسائل کا حل
کورٹلہ ۔ 15 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 13 اور وارڈ نمبر (5) میں جاری خصوصی ایس آئی آر مرحلے کا منگل کو کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ وی رگھویندرا ، چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی نرملا واسنتا گنگا دھر اور مختلف کونسلروں کے ساتھ ملکر جائزہ لیا۔ بعد ازاں چیرپرسن مجلس بلد

کورٹلہ ۔ 15 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 13 اور وارڈ نمبر (5) میں جاری خصوصی ایس آئی آر مرحلے کا منگل کو کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ وی رگھویندرا ، چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی نرملا واسنتا گنگا دھر اور مختلف کونسلروں کے ساتھ ملکر جائزہ لیا۔ بعد ازاں چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ نے کہا کہ ایس آئی آر مرحلے کے ضمن میں اینومریشن فارم کی ڈیجیٹلائیزیشن ہونے کے لئے بوتھ سطحی قائدین ، بی ایل او کو پوری طرح تعاون و مدد فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ ایس آئی کی صد فیصد ڈیجیٹلائیزیشن ہونے کیلئے ان وارڈوں کے بوتھ سطحی قائدین کو دیکھنے کو کہا ۔ عوام کے شک و شبہات اور مشکلات درپیش ہونے پر بوتھ سطحی قائدین کے پاس جانے پر مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ۔ اس پروگرام میں چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ نرملا واسنتا گنگا دھر ، کانگریس پارٹی قائدین داسری راج شیکھر ، وارڈوں کے بی ایل او ، بی ایل اے ، وارڈ آفیسرس ، وارڈوں کے آشا ورکرس کے علاوہ عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔