چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد۔ 15 جولائی (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 1448 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود رہا اور ملک کے مختلف مقامات

حیدرآباد۔ 15 جولائی (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 1448 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود رہا اور ملک کے مختلف مقامات بنگلورو، کڑپہ میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہیکہ 16 جولائی 2026 ء بروز جمعرات کو یکم ؍ صفر المظفر ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید مفتی صغیر احمد نقشبندی، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا سید شیخین احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، مولانا مشہود احمد قادری، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔شیعہ علماء کا بیان٭٭ سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا کہ چاند نظر آگیا۔ لہذا 16 جولائی 2026ء بروز جمعرات یکم صفر المظفر 1448ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے۔ مولانا جلال حیدر، مولانا جواد عابدی اور مولانا محب عابد۔