بی آر ایس 18 جولائی کو سرور نگر اسٹیڈیم میں جلسہ عام منعقد کرے گی
کے ٹی آر نے اجلاس طلب کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ، ڈیکلریشن کے نام پر دھوکہ دینے کا الزام عائدحیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس حکومت اپنی نصف میعاد مکمل کرنے سے پہلے عوامی اعتماد کھوچکی ہے ۔ ڈیکلریشن کے نام پر سماج کے تمام طبقات کو

کے ٹی آر نے اجلاس طلب کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ، ڈیکلریشن کے نام پر دھوکہ دینے کا الزام عائدحیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس حکومت اپنی نصف میعاد مکمل کرنے سے پہلے عوامی اعتماد کھوچکی ہے ۔ ڈیکلریشن کے نام پر سماج کے تمام طبقات کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ 18 جولائی کو سرور نگر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے بی آر ایس کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی عوام بالخصوص نوجوانوں سے انہوں نے اپیل کی ۔ اسمبلی حلقہ ایل بی نگر کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے ایم ایل اے ڈی سدھیر ریڈی کی قیام گاہ پر گریٹر حیدرآباد کے عوامی منتخب نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے بیروزگار نوجوانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھائی لیکن آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ اس فریب کو بے نقاب کرنے کیلئے بی آر ایس کی جانب سے 18 جولائی کو سرور نگر اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان ’ یووا سنگراما جلسہ عام ‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اس جلسہ عام میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے خلاف حکومت کو سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ جب کسان فصلوں کیلئے پانی مانگ رہے ہیں تو چیف منسٹر دلاسہ دینے کے بجائے خون بہا دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے جواب میں کسان کہہ رہے ہیں ہمارا خون لے لو مگر زمینوں کو پانی دے دو ۔ کے ٹی آر نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خود چیف منسٹر کی جانب سے کرائے گئے خفیہ سروے میں کانگریس کے خلاف شدید عوامی غصہ پایا جارہا ہے ۔ اسی بوکھلاہٹ اور شکست کے خوف سے چیف منسٹر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔ 2/a/b