امریکہ میں نام پوچھ کر سہیل پر چاقو سے حملہ،حالت تشویشناک ، حملہ آور گرفتار
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کے بعض مقامات میں جس طرح نام پوچھ کر مسلمانوں پر حملے کئے جارہے ہیں اب یہ طریقہ دیگر ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں ایک شاپنگ مال میں حملہ آور نے ایک شخص کا نام پوچھا اور چاقو سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخم

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کے بعض مقامات میں جس طرح نام پوچھ کر مسلمانوں پر حملے کئے جارہے ہیں اب یہ طریقہ دیگر ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں ایک شاپنگ مال میں حملہ آور نے ایک شخص کا نام پوچھا اور چاقو سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ اس نے سہیل پر متعدد مرتبہ حملہ کردیا۔ مال میں موجود دیگر افراد نے لارسن کو پکڑ لیا اور اس کے قبضے سے چاقو بھی حاصل کرلی اور اسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔ سہیل جو اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ وہ دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔ ذرائع کے مطابق لارسن نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اسلامی عقیدے کی وجہ سے اس نے حملہ کیا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ سہیل کے باس اور قریبی خاندانی دوست عدنان محمد نے اس درد ناک واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سہیل کے پورے جسم پر زخم کے نشان ہیں اور یہ ایک کرشمہ ہے کہ سہیل ابھی بھی زندہ ہے ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ محمد نامی شخص نے کہا کہ ’’ میں ایک باپ ہوں اور میں اپنے بچوں کے لیے یہاں رہنا غیر محفوظ محسوس کرتا ہوں ‘‘ ۔ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے خوفناک ہے ۔ یہ تکلیف دہ ہے ۔ ۔ ش a/b