آئندہ ہفتہ ایران کے بجلی گھرو ں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے:ٹرمپ
واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے ۔امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر تہران دوبارہ مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکہ آئند

واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے ۔امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر تہران دوبارہ مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکہ آئندہ ہفتے ایران میں پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنائے گا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ نے ایران میں پلوں اور بجلی گھروں پر حملے کی دھمکی دی ہو، وہ ماضی میں بھی مذاکراتی دباؤ بڑھانے کے لیے سخت اور جارحانہ بیانات دیتے رہے ہیں، جن پر ہمیشہ عمل نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو وہاں ”کوئی بھی باقی نہیں بچے گا۔”امریکی صدر نے کہا ایران پر تب تک حملے جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہو گیا، توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کا مرحلہ سب سے آخر کے لیے اٹھا کر رکھیں گے ، ہم ایران کے تمام پاور پلانٹس اور پلوں کو تباہ کر دیں گے ، اور ایران کو اس حال میں پہنچا دیں گے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادہ ہو جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ امریکہ نے امریکی نمائندوں نے منگل کے روز ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایران پر معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے ، ہم ایران کو بری طرح نشانہ بنا رہے ہیں، اس میں ابھی کچھ جنگ لڑنے کی صلاحیت باقی ہے ، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں ہے ۔ ایران پر مسلسل چوتھی رات 7گھنٹے تک امریکی بمباریواشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی فوج نے ایران پر مسلسل چوتھی رات فضائی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز سمیت ساحلی علاقوں میں درجنوں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظاموں پر انتہائی درست ہتھیاروں سے حملے کیے ۔ یہ کارروائی امریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے کی گئی، سینٹکام نے ایکس پر لکھا کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کی تجارتی بحری جہازوں اور ان کے شہری عملے کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔ یہ مسلسل چوتھی رات ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف فضائی و عسکری حملے کیے ہیں۔ آج اس سے قبل امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی جانب آنے اور وہاں سے جانے والے جہازوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی۔ سینٹکام نے اعلامیے میں کہا امریکی ناکہ بندی کے آغاز کے بعد یہ فضائی کارروائی کی گئی، آبنائے ہرمز میں امریکی افواج چوکس اور مؤثر کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی بمباری سے عراق کی سرحد کے قریب ضلع دہلوران میں واقع معدنی پانی کی پیداوار کے مرکز پر تین میزائل آ کر گرے ، جس پانی کی بوتلیں تیار کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا، بدھ کی علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فیکٹری کا ساز و سامان متاثر ہوا۔