ٹیلی کام کمپنیوں میں چائینا موبائیل کے صارفین ایک بلین سے تجاوز
ایرٹیل اور جیو دوسرے اور تیسرے نمبر پر ، 10 ٹاپ کمپنیوں میں ہندوستان اور امریکہ کی ٹیلی کام کمپنیاں شاملحیدرآباد ۔16 ۔ جولائی (سیاست نیوز) موبائیل فون دنیا بھر میں زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ موبائیل فون کمپنیوں کی جانب سے کم شرح پر انٹرنیٹ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے نتیجہ میں موبائیل یوزرس کی

ایرٹیل اور جیو دوسرے اور تیسرے نمبر پر ، 10 ٹاپ کمپنیوں میں ہندوستان اور امریکہ کی ٹیلی کام کمپنیاں شاملحیدرآباد ۔16 ۔ جولائی (سیاست نیوز) موبائیل فون دنیا بھر میں زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ موبائیل فون کمپنیوں کی جانب سے کم شرح پر انٹرنیٹ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے نتیجہ میں موبائیل یوزرس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر سبسکرائبرس کی بڑھتی تعداد کو بھی موبائیل فون کی مقبولیت سے جوڑا جارہا ہے۔ ایک بلین سے زائد موبائیل سبسکرائبرس کے ساتھ چین دنیا بھر میں سبقت حاصل کرچکا ہے۔ دنیا کی نامور 10 موبائیل کمپنیوں کے سبسکرائبرس کی تفصیلات جاری کی گئیں جن میں ہندوستان کی تین اور امریکہ کی تین موبائیل کمپنیاں شامل ہیں۔ چین کی چائینا موبائیل کمپنی کے صارفین کی تعداد 1004 ملین ہوچکی ہے اور مجموعی تعداد ایک بلین سے تجاوز کرگئی۔ بھارتی ایر ٹیل کے سبسکرائبرس 638 ملین ہیں اور یہ کمپنی مجموعی سبسکرائبرس کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ریلائنس جیو کے سبسکرائبرس کی تعداد 488 ملین درج کی گئی اور یہ کمپنی تیسرے نمبر پر ہے۔ چین، برطانیہ اور امریکہ کی دیگر کمپنیوں میں مسابقت کا رجحان ہے اور ان میں چائینا یونیکام، ووڈا فون ، ووڈا فون آئیڈیا، ویریزون کمیونکیشنس، ٹی موبائیلس اور اے ٹی اینڈ ٹی شامل ہیں۔ ڈیجیٹل کنکٹیویٹی اور 5G خدمات میں توسیع کے نتیجہ میں دنیا بھر میں موبائیل سبسکرائبرس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائیل نے تفریحی سرگرمیوں کے علاوہ حکومت کی اسکیمات کو خود میں سمولیا ہے۔ حکومت کی مختلف خدمات سے استفادہ کیلئے عوام موبائیل فون کا استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے اسکیمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ حکومتوں نے بھی اپنی خدمات کو موبائیل ایپ سے مربوط کردیا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ 1/k/a/b