پربھاس کی فلم فوجی 3 دسمبرکو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی
حیدرآباد، 16 جولائی (آئی اے این ایس): ہدایت کار ہنو راگھواپودی کی زیرِ ہدایت بننے والی پین انڈیا اسٹار پربھاس کی تاریخی ایکشن فلم ’’فوجی‘‘ 3 دسمبر 2026 کو دنیا بھر میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ہدایت کار ہنو راگھواپودی نے سوش

حیدرآباد، 16 جولائی (آئی اے این ایس): ہدایت کار ہنو راگھواپودی کی زیرِ ہدایت بننے والی پین انڈیا اسٹار پربھاس کی تاریخی ایکشن فلم ’’فوجی‘‘ 3 دسمبر 2026 کو دنیا بھر میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ہدایت کار ہنو راگھواپودی نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’3 دسمبر 2026 کو ’فوجی‘ کا سفر شروع ہوگا۔ یہ صرف بڑی اسکرین پر دکھائی جانے والی کہانی نہیں بلکہ ہمت، عزت اور آزادی پر یقین رکھنے والوں کے دلوں میں زندہ رہنے والی داستان ہوگی۔فلم کے اعلان کے بعد سے ہی اس کے بارے میں غیر معمولی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔ رواں سال اپریل میں فلم اس وقت خبروں میں آئی تھی جب ہنو راگھواپودی نے سیٹ سے لیک ہونے والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فوجی میں اپنی پوری محنت اور جذبات شامل کیے ہیں، اس جادو کو لیکس کے ذریعے خراب نہ کریں۔ اسے اسی طرح تھیٹر میں دیکھیں جس طرح اسے بنایا گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسرز نے لیک تصاویر پھیلانے والے اکاؤنٹس کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام پوسٹس کی اطلاع دی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فوجی1940 کی دہائی کے پس منظر میں بنائی گئی ایک فرضی تاریخی فلم ہے، جس میں برطانوی دورکے سماجی اور سیاسی حالات کو جذباتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ہنو راگھواپودی کے مطابق فلم کسی مذہبی یا کہانی پر مبنی نہیں بلکہ بھگوت گیتا کے بعض فلسفیانہ پہلوؤں سے متاثر ایک حب الوطنی پر مبنی ڈراما ہے۔فلم میں پربھاس ایک ایسے پیچیدہ کردار میں نظر آئیں گے جو فرض، جذبات اور نظریات کے درمیان کشمکش کا شکار ہے۔ باہوبلی کے بعد یہ پربھاس کی ایک عظیم الشان تاریخی ڈراما فلم ہوگی، جس سے مداحوں کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔فلم میں ایمانوی مرکزی خاتون کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ انوپم کھیر، متھن چکرورتی، بھانو چندر اور جیا پردھا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔