میکسیکو میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
میکسیکو سٹی ۔ 17؍جولائی ( ایجنسیز )میکسیکو کے جنوبی بحرالکاہل کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا ہے۔ابتدائی طور پر اس کی شدت 7.4 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں اسے 7.3 کر دیا گیا۔ زلزلے کا مرکز میکسیکو کی ریاست چیاپاس کے ساحل کے قریب، گوئٹے مالا کی سرحد کے نزدیک سمندر میں تھا۔زلزلے کے بعد میکس

میکسیکو سٹی ۔ 17؍جولائی ( ایجنسیز )میکسیکو کے جنوبی بحرالکاہل کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا ہے۔ابتدائی طور پر اس کی شدت 7.4 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں اسے 7.3 کر دیا گیا۔ زلزلے کا مرکز میکسیکو کی ریاست چیاپاس کے ساحل کے قریب، گوئٹے مالا کی سرحد کے نزدیک سمندر میں تھا۔زلزلے کے بعد میکسیکو اور گوئٹے مالا کے بعض ساحلی علاقوں کیلئے سونامی کا الرٹ جاری کیا گیا اور لوگوں کو ساحلوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی۔جھٹکے گوئٹے مالا، ایل سلواڈور اور میکسیکو کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جس کے باعث کئی عمارتیں خالی کرائی گئیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق فوری طور پر بڑے جانی نقصان یا شدید تباہی کی تصدیق نہیں ہوئی۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu