تلنگانہ ریاستی کابینہ کا آج اہم اجلاس
حیدرآباد ۔16 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اجلاس 17 جولائی سہ پہر 3 بجے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں منعقد ہوگاجس کی صدارت چیف منسٹر ریونت ریڈی کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں مرکزی حکومت کے پاس زیر التواء امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ، میٹرو ریل فیس
حیدرآباد ۔16 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اجلاس 17 جولائی سہ پہر 3 بجے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں منعقد ہوگاجس کی صدارت چیف منسٹر ریونت ریڈی کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں مرکزی حکومت کے پاس زیر التواء امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ، میٹرو ریل فیس II اور ریجنل رنگ روڈ جیسے پراجکٹس پر گزشتہ دنوں مرکزی وزراء سے نئی دہلی میں ملاقات کی تھی۔ 20 جولائی سے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں تلنگانہ کانگریس ارکان کی جانب سے موضوع بحث بنائے جانے والے امور کو کابینہ میں قطعیت دی جائے گی۔ حکومت کی نئی اسکیمات اور مانسون کی ناکامی کی صورت میں کسانوں کو متبادل فصلوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔1/kبتایا جاتا ہے کہ آبپاشی پراجکٹس خاص طور پر پالمور رنگا ریڈی اور جے چکا راؤ دیوادولا پراجکٹس کی تکمیل پر غور کیا جائے گا۔پارلمنٹ سیشن کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نئی دہلی کا دورہ کرتے ہوئے پراجکٹس پر مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔1/k