نیٹ ۔ 2026 :دو طلبہ سرفہرست
نیٹ ۔ 2026 کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ نے سرفہرست 138 اُمیدواروں میں اپنا مقام بنایا ہے ۔ انھوں نے نیٹ انڈر گریجویٹ میں 690 سے زیادہ نشانات حاصل کئے ہیں۔ فہرست کے مطابق ہدایہ نثار نے آل انڈیا رینک 99 حاصل کیا جبکہ ان کے نشانات کا تناسب 99.99 رہا ۔ اسی طرح زید

نیٹ ۔ 2026 کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ نے سرفہرست 138 اُمیدواروں میں اپنا مقام بنایا ہے ۔ انھوں نے نیٹ انڈر گریجویٹ میں 690 سے زیادہ نشانات حاصل کئے ہیں۔ فہرست کے مطابق ہدایہ نثار نے آل انڈیا رینک 99 حاصل کیا جبکہ ان کے نشانات کا تناسب 99.99 رہا ۔ اسی طرح زیدان وانی نے آل انڈیا رینک 124 حاصل کیا ہے ۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے کل نیٹ نتائج کا اعلان کیا جس میں تقریباً 20 لاکھ طلبہ نے حصہ لیا جو 21 جون کو دوبارہ منعقد کیا گیا تھا ۔ ہندوستان کے 551 شہروں میں 5,440 سنٹرس پر نیٹ امتحان منعقد کیا گیا جبکہ بیرون ملک بھی 14 مراکز پر اس کا انعقاد عمل میں آیا۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu