یورپی یونین میں 25 فیصد بجلی کی پیداوار شمسی توانائی سے
برسلز۔ 18 جولائی (ایجنسیز) پوری یورپی یونین میں گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار کا نئی ریکارڈ حد تک زیادہ حصہ شمسی توانائی سے حاصل کیا گیا، جو تقریباً 25 فیصد رہا۔ اس سال جون میں اس بلاک میں کسی بھی دوسرے ذریعہ سے اتنی زیادہ بجلی پیدا نہ کی گئی۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 27 رکنی یورپی یونین کے

برسلز۔ 18 جولائی (ایجنسیز) پوری یورپی یونین میں گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار کا نئی ریکارڈ حد تک زیادہ حصہ شمسی توانائی سے حاصل کیا گیا، جو تقریباً 25 فیصد رہا۔ اس سال جون میں اس بلاک میں کسی بھی دوسرے ذریعہ سے اتنی زیادہ بجلی پیدا نہ کی گئی۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 27 رکنی یورپی یونین کے صدر دفاتر سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ اس پورے بلاک میں بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ذرائع میں جون میں شمسی توانائی پہلے نمبر پر رہی۔ اس بارے میں یورپی پاور جنریشن سیکٹر کے تازہ ترین ڈیٹا کا تجزیہ کر کے یہ بات توانائی کے شعبے کے تھنک ٹینک ‘ایمبر‘ کی طرف سے بتائی گئی۔ ایمبر کی طرف سے شائع کردہ ڈیٹا کے مطابق جون 2026ء سے پہلے یورپی یونین میں شمسی توانائی سے اتنی زیادہ بجلی کبھی پیدا نہیں کی گئی تھی۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق پوری یورپی یونین میں گزشتہ ماہ شمسی توانائی سے پیدا کی جانے والی بجلی یا سولر پاور کی پیداوار اتنی زیادہ رہی کہ اس نے رکن ممالک میں تمام جوہری بجلی گھروں کی پیدا کردہ بجلی کے حجم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔