ایران کا امریکی جاسوسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
تہران۔ 18 جولائی (ایجنسیز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خوزستان میں امریکی جاسوسی ڈرون مار گرایا جبکہ قطر میں واقع امریکی العدید ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، تاہم حملے کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی ساختہ آر کیو۔11 راوین ڈرون رامشیر کے

تہران۔ 18 جولائی (ایجنسیز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خوزستان میں امریکی جاسوسی ڈرون مار گرایا جبکہ قطر میں واقع امریکی العدید ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، تاہم حملے کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی ساختہ آر کیو۔11 راوین ڈرون رامشیر کے قریب ایرانی فضائی حدود کے نزدیک نگرانی کر رہا تھا، جہاں باسیج فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے اسے گرا دیا، تاہم ڈرون کے ملبے کی تصاویر یا مزید شواہد جاری نہیں کیے گئے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈرون نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے مشن پر تھا۔ آر کیو-11 راوین ایک چھوٹا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ ہے جو مختصر فاصلے تک نگرانی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا، لیکن امریکی اور قطری حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ رپورٹس کے مطابق العدید امریکہ کا خطہ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے، جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی اہلکار تعینات رہتے ہیں۔