امریکی حملے جاری رہے تو ایران اسے علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا: محسن رضائی
تہران ۔ 18 جولائی (ایجنسیز) ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازعہ کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔ جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ ع

تہران ۔ 18 جولائی (ایجنسیز) ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازعہ کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔ جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازعہ کو خطہ میں پھیلنے سے روکنا تھی۔ سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر دوبارہ حملے شروع کیے تو یہ تنازعہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہو جائے گا، لیکن امریکہ نے دوبارہ کارروائیاں شروع کیں، جس کے بعد ایران نے جنگ کو علاقائی سطح تک پھیلایا۔ محسن رضائی نے کہا کہ دونوں جنگوں میں ایران کی حکمتِ عملی ڈیٹرنس اور جوابی کارروائی پر مبنی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن میزائل داغتا ہے تو ایران اس سے زیادہ طاقت ور میزائلوں سے جواب دیتا ہے، ایران کا بنیادی مقصد دشمن کو باز رکھنا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔سینئر فوجی مشیر نے یہ بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے اقدامات بھی اسی مقصد کے تحت ہیں۔