حکومت طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کرے ۔ آواز دبانے کی کوششیں قابل مذمت
راجیہ سبھا میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا بیان ۔ رام مندر چندہ چوری اور ایتھنال ملاوٹ پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا نئی دہلی: 20 جولائی (ایجنسیز) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں NEET پیپر لیک اور جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا گیا۔ کانگریس صدر و راجیہ سب

راجیہ سبھا میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا بیان ۔ رام مندر چندہ چوری اور ایتھنال ملاوٹ پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا نئی دہلی: 20 جولائی (ایجنسیز) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں NEET پیپر لیک اور جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا گیا۔ کانگریس صدر و راجیہ سبھا میں قائدِ اپوزیشن ملکارجن کھرگے نے حکومت پر طلبہ کی آواز دبانے کا الزام عائد کرکے کہا کہ جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا، جو افسوسناک ہے۔ کھرگے نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے جڑا حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے طلبہ NEET امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لیکن حکومت ان کی بات سننے کی بجائے انہیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانی نظام میں مکمل شفافیت لائی جائے اور طلبہ کے خدشات کو سنجیدگی سے دور کیا جائے۔ کھرگے نے کہا کہ حکومت کو نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرنا چاہیے۔ کھرگے کی تقریر کے دوران حکمراں جماعت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ دونوں جانب سے نعرہ بازی کے باعث ایوان میں ہنگامہ آرائی بڑھ گئی، جس کے بعد چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ کانگریس صدر نے اپنے خطاب اور سوشل میڈیا پر بیان میں رام مندر چندے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھکتوں کے عطیات کا مکمل حساب عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے ۔ کھرگے نے الزام لگایا کہ 2014 سے اب تک 152 امتحانی پرچے لیک ہو چکے ہیں اور اس کے باعث 25 طلبہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے E20 ایتھنال بلینڈنگ پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ لاکھوں گاڑی مالکان پر ملاوٹ کو زبردستی نافذ کیا جا رہا ہے۔