یوکرینی ساحل اوڈیسا کے قریب بحری جہاز پر حملہ ‘ 4 ہندوستانی ہلاک ’ایک زخمی
نئی دہلی 20 جولائی ( ایجنسیز ) یوکرین کے ساحل اوڈیسا سے روانگی کے وقت بحری جہاز پر حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں چار ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے ۔ یہ واقعہ 19 جولائی کی شام پیش آیا ۔ وزارت خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ بحری جہاز ایم وی گولڈن لیو پر عملہ کے 17 ارکان سوار ت

نئی دہلی 20 جولائی ( ایجنسیز ) یوکرین کے ساحل اوڈیسا سے روانگی کے وقت بحری جہاز پر حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں چار ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے ۔ یہ واقعہ 19 جولائی کی شام پیش آیا ۔ وزارت خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ بحری جہاز ایم وی گولڈن لیو پر عملہ کے 17 ارکان سوار تھے جب اس پر حملہ ہوا ۔ ان میں پانچ ہندوستانی شامل تھے ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مہلوکین کے افراد خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے وزارت نے زخمی عملہ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ ہندوستان نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ تجارتی بحری جہاموں کو حملہ کا نشانہ بنانا اور شہری عملہ کے ارکان یا بحری سفر و ت جارت کو متاثر کرنا قابل مذمت ہے اور ایسی حرکتوں سے اجتناب کیا جانا چاہئے ۔ یوکرینی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس بحری جہاز پر روسی کروز میزائیل سے حملہ کیا گیا تھا اور بحر اسود میں کشیدگی میں اضافہ کے دوران یہ سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا ۔ یوکرینی بحریہ نے بتایا کہ روس کی جانب سے گولڈن لیو پر حملہ کیا گیا اور اس پر عملہ کے ارکان میں ہندوستانی اور شامی باشندے شامل تھے ۔