اردن میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے،2فوجی ہلاک، متعدد ہیلی کاپٹرس کو نقصان
عثمان : 19جولائی ( یو این آئی ) امریکی حکام کے مطابق ایران نے گزشتہ 5 دنوں کے دوران اردن میں امریکی افواج پر 4 بڑے حملے کیے ہیں جن میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ متعدد ہیلی کاپٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل حمل

عثمان : 19جولائی ( یو این آئی ) امریکی حکام کے مطابق ایران نے گزشتہ 5 دنوں کے دوران اردن میں امریکی افواج پر 4 بڑے حملے کیے ہیں جن میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ متعدد ہیلی کاپٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل حملے اس بات کا اشارہ ہیں کہ ایرانی افواج کے پاس نا صرف میزائلوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے بلکہ امریکی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی اسکی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔امریکی حکام کے مطابق گزشتہ 5 دنوں کے دوران سب سے پہلے ایرانی حملے میں کنگ فیصل ائیر بیس میں واقع رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 5 امریکی اہلکار زخمی ہوئے۔دوسرے حملے میں مشرقی اردن کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز موجود تھے اور اس حملے میں متعدد ہیلی کاپٹرز کو شدید نقصان پہنچا۔اس کے بعد ایرانی میزائلوں نے موافق السلط ائیر بیس (ازرق) کو نشانہ بنایا جہاں بنکروں میں پناہ لینے والے تقریباً 20 امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم اس حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔جمعہ کے روز اسی اڈے پر دوبارہ حملہ کیا گیا جس میں 2 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق کچھ اہلکاروں کو معمولی زخم آئے جنہیں طبی معائنے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا۔گزشتہ روز امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونیکا اعتراف کیا تھا۔سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ 17 جولائی کو اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادی دستے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کر رہے تھے کہ اس دوران 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک امریکی فوجی تاحال لاپتہ ہے۔خیال رہیکہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکہ کی الازرق ائیر بیس کو نشانہ بنانیکا اعلان کیا تھا۔پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اردن میں الازرق ائیربیس کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، حملے میں بیس پر 2 فائٹر جیٹس اور 3 امریکی طیارے تباہ کیے، حملے میں بیس پر فائٹر جیٹ شیلٹرز، پارکنگ ریمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔