اردن میں 2فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایران پر نئے حملے
تہران/ واشنگٹن : 19جولائی( یو این آئی)امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے باعث اردن میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اب تک مرنے والے فوجیوں کی کْل تعداد 16 ہو گئی ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس وقت امریکی افواج پورے مشرق و

تہران/ واشنگٹن : 19جولائی( یو این آئی)امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے باعث اردن میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اب تک مرنے والے فوجیوں کی کْل تعداد 16 ہو گئی ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس وقت امریکی افواج پورے مشرق وسطیٰ میں مختلف مقامات پر تعینات ہیں جس کی وجہ سے دوسرے ممالک ایرانی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور امن مذاکرات میں تعطل کے بعد جنگ میں خاصی تیزی آئی ہے۔امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ جنگ ایران کو نیوکلیئرہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے ضروری ہے۔28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کے چھڑنے کے کچھ دیر بعد ہی ایران نے کویت کی ایک بندرگاہ پر حملہ کیا تھا جس میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، لاجسٹک یونٹ کے لیے کام کرنے والے یہ فوجی ایک شپنگ کنٹینر نما عمارت میں تعینات تھے جہاں کسی قسم کا دفاعی نظام موجود نہیں تھا۔ساتواں امریکی فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر حملے میں زخمی ہونے کے قریباً ایک ہفتے تک زندہ رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا۔بعدازاں مارچ میں ہی ایک ری فیولنگ امریکی فوجی طیارہ کے سی 135 عراق میں گر کر تباہ ہوا جس میں چھ فوجی جان سے گئے تھے جس کو امریکی حکام نے فرینڈلی فائر کا نتیجہ قرار دیا تھا۔اسی طرح پیر کو امریکی فوج کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بحریہ کا ایک پائلٹ بحیرہ عرب میں ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں ہلاک ہو گیا ہے۔بعدازاں بحریہ کے حکام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ واقعہ کی وجہ ہنگامی لینڈنگ تھی اور ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ہنگامی لینڈنگ کی وجہ دشمن کی جانب سے ہونے والی کوئی کارروائی ہو۔اس واقعہ میں ہیلی کاپٹر میں سوار باقی تین ملاحوں کو بچا لیا گیا تھا۔