ابھجیتڈپکے اور تین طلباء کارکنوں نے بھوک ہڑتال ختم کردی
شبانہ اعظمی ‘ منوج جھا اور پرکاش راج نے شربت پلایا۔ سونم وانگ چوک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے نئی دہلی20 جولائی (یو این آئی) نیٹ پیپر لیک کے معاملہ پر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے پیر کو ‘پارلیمنٹ چلو’ مظاہرے کے درمیان اپنی بھوک ہڑتال

شبانہ اعظمی ‘ منوج جھا اور پرکاش راج نے شربت پلایا۔ سونم وانگ چوک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے نئی دہلی20 جولائی (یو این آئی) نیٹ پیپر لیک کے معاملہ پر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے پیر کو ‘پارلیمنٹ چلو’ مظاہرے کے درمیان اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ۔ دیپکے کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تین دیگر طلبہ نے بھی اپنی 23 دن کی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔ اس سے پہلے ہفتہ کو پولیس کی جانب سے جنتر منتر سے سماجی کارکن سونم وانگچک کو اٹھا کر صفدر جنگ ہسپتال لے جانے کے بعد دیپکے نے اپنی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران سونم وانگ چوک نے اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سونم وانگ چوک نے ایک ٹوئیٹ کرکے کہا کہ آج جس طرح سے طلباء پر طاقت کا استعمال کیا گیا اس کو دیکھتے ہوئے وہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ دوسری طرف، پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک پہنچے مظاہرین کو منتشر کرنے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین طلبہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے ۔ کچھ طلبہ نے بیریکیڈ پار کرنے کی کوشش کی لیکن کڑے پولیس بندوبست کی وجہ سے وہ بیریکیڈ پار نہیں کر سکے اور پھر سڑک پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ پولیس کے سمجھانے بجھانے کے باوجود مظاہرین طلبہ وہیں ڈٹے رہے ۔آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے تین عہدیداروں نے جنتر منتر پر 23 دن سے چل رہی بھوک ہڑتال ہفتہ کو ختم کر دی۔ اداکارہ اور سابق ایم پی محترمہ شبانہ اعظمی، راشٹریہ جنتا دل راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ منوج جھا اور اداکار پرکاش راج نے بھوک ہڑتال کی جگہ پر ان کارکنوں کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی ۔ آئیسا کی طلبہ لیڈر اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی ریسرچ اسکال نیہا چوہان نے کہا کہ بھوک ہڑتال بھلے ہی ختم ہو گئی ہو، لیکن تحریک ختم نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک نے پوری اپوزیشن کو ایک اسٹیج پر لانے اور ملک بھر میں لوگوں کو اس مسئلے پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ آئیسا کے چھ طلبہ نے نیٹ ۔ یو جی پرچہ افشاء معاملے اور سی بی ایس ای کے تشخیصی عمل میں بے ضابطگیوں پر دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرکے سونم وانگ چوک کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ طبیعت بگڑنے پر تین طلبہ کو ہسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔ اس کے بعد نیہا، آمین اور منیش بھوک ہڑتال پر تھے ۔