حضرت قاضی سید شاہ افضل بیابانی ؒقاضی پیٹ کا عرس شریف
تقاریب کے انتظامات کے لیے کلکٹریٹ ہنمکنڈہ میں جائزہ اجلاسحیدرآباد۔ 21 جولائی: ( شاہ نواز ) حضرت قاضی سید شاہ افضل بیابانی ؒ ، قاضی پیٹ، ہنمکنڈہ، کے عرس شریف کے انتظامات کے ضمن میں کلکٹریٹ ہنمکنڈہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شری ین راجندر ریڈی یم ایل اے ورنگل ویسٹ نے کی۔ اجلاس میں مولا

تقاریب کے انتظامات کے لیے کلکٹریٹ ہنمکنڈہ میں جائزہ اجلاسحیدرآباد۔ 21 جولائی: ( شاہ نواز ) حضرت قاضی سید شاہ افضل بیابانی ؒ ، قاضی پیٹ، ہنمکنڈہ، کے عرس شریف کے انتظامات کے ضمن میں کلکٹریٹ ہنمکنڈہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شری ین راجندر ریڈی یم ایل اے ورنگل ویسٹ نے کی۔ اجلاس میں مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ شریف قاضی پیٹ و چیرمین حج کمیٹی، ضلع کلکٹر شریمتی چاہت باجپائی، شری ٹی وینکنّا کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن و دیگر 55 محکمہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی۔اس سال عرش تقاریب 10 اور 11 اگسٹ کو منعقد ہونگی۔ 10 اگسٹ کو جلوس صندل اور صندل مالی ہوگی اور 11 اگسٹ کو مراسم چراغان ہونگے۔ہر سال کی طرح عرس بڑے پیمانے پر منایا جائیگا جس میں سجادگان، مشایخ، علماء کرام، دانشوران اور وزراء کی آمد متوقع ہے۔زائرین کی شرکت بھی کثیر تعداد میں متوقع ہے۔ بارش کا موسم ہے اس لئے ضلع کلکٹر اور تمام محکمہ جات کے عہدیداروں سے بارش کے پیش نظر اچھے اور معقول انتظامات کی خواہش کی گئی۔ شری ین راجندر ریڈی رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ اور شریمتی چاہت باجپئی کلکٹر نے اجلاس میں شریک تمام عہدیداروں کو تال میل سے کام کی ہدایت کی۔ خصوصاً محکمہ جات پولس، میونسپل کارپوریشن، میڈیکل اینڈ ہیلت، روڈز اینڈ بلڈنگس، ریلوے، آر ٹی سی، واٹر ورکس سے خواہش کی گئی کہ بہتر انتظامات کریں اور زائرین کو ہر سہولت فراہم کریں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکیں۔ ہر سال ان محکمہ جات سے اچھے انتظامات کئے جاتے ہیں اس سال بھی موثر انتظامات کی توقع ہے۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے عہدیداروں سے درگاہ شریف کا دورہ کرنے کی خواہش کی۔ اجلاس میںمولانا سید محمد بختیار بیابانی جانشین سجادہ نشین، مرزا عزیز احمد اور ابوبکر سابق کارپوریٹر نے بھی مخاطب کیا۔