راشن کارڈس پر اگست میں تین ماہ کے چاول کی سربراہی کا فیصلہ
ای کے وائی سی کیلئے 31 جولائی تک مہلتحیدرآباد ۔20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں موسمی حالات کی تبدیلی سے زرعی سرگرمیوں پر منفی اثرات کو محسوس کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈس پر تین ماہ کا راشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ سیول سپلائیز کی جانب سے باریک چاول کی سربراہ

ای کے وائی سی کیلئے 31 جولائی تک مہلتحیدرآباد ۔20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں موسمی حالات کی تبدیلی سے زرعی سرگرمیوں پر منفی اثرات کو محسوس کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈس پر تین ماہ کا راشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ سیول سپلائیز کی جانب سے باریک چاول کی سربراہی کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگست ، ستمبر اور اکتوبر کا چاول ایک ہی مرتبہ جاری کیا جائے گا۔ جس طرح گزشتہ مرتبہ تین ماہ کا چاول ایک ہی وقت میں جاری کیا گیا تھا۔ محکمہ سیول سپلائیز نے یکم اگست سے چاول کی سربراہی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ عام طور پر ہر ماہ 15 تاریخ تک راشن کارڈ ڈیلرس کی جانب سے چاول جاری کیا جاتا ہے ۔ حکام نے اس مدت میں 15 اگست کے بجائے 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے تاکہ راشن کارڈ ہولڈرس تین ماہ کا چاول حاصل کرسکیں۔ ریاست بھر میں راشن کارڈس کی تعداد 1.05 کروڑ ہے جس کے استفادہ کنندگان 3.20 کروڑ ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہر ماہ 2.15 لاکھ میٹرک ٹن باریک چاول سربراہ کیا جاتا ہے۔ انتودیا اسکیم کے تحت کارڈ رکھنے والے افراد کو 35 کیلو چاول ، ایک کیلو شکر جبکہ انا پورنا اسکیم کا کارڈ رکھنے والوں کو 10 کیلو باریک چاول کے علاوہ 5 کیلو گیہو سربراہ کی جاتی ہے ۔ حکومت نے راشن کارڈس پر چاول کی سربراہی کیلئے 31 جولائی تک ای کے وائی سی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔1/k/i