SIR مہم میں مزید توسیع نہیں ہوگی: آر وی کرنن
7 غفلت برتنے پر ایک AERO معطل، کئی BLOs کو وجہ نمائی نوٹس، ویجلنس ٹیم چوکس حیدرآباد ۔21 ۔ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرآر وی کرنن نے ریاست میں جاری ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) مہم کے حوالے سے انتہائی اہم اور واضح بیان جاری کیا ہے ۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ

7 غفلت برتنے پر ایک AERO معطل، کئی BLOs کو وجہ نمائی نوٹس، ویجلنس ٹیم چوکس حیدرآباد ۔21 ۔ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرآر وی کرنن نے ریاست میں جاری ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) مہم کے حوالے سے انتہائی اہم اور واضح بیان جاری کیا ہے ۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ (SIR) مہم کی آخری تاریخ میں اب دوبارہ کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے حیدرآباد کے تمام ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اینومریشن فارمس بنا کسی تاخیر کے فوری طور پر اپنے متعلقہ بوتھ لیول آفیسرس کے حوالے کردیں۔ آر وی کرنن نے بتایا کہ کئی ووٹرس یہ سوچ کر فارمس روکے ہوئے ہیں کہ ان کے پاس 3 اگست تک کا وقت موجود ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تمام وصول شدہ فارمس کو آن لائین سسٹم میں پروسیس اور ڈیجیٹلائیزیشن کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ اگر ووٹرس نے آخری دنوں تک فارم جمع کرانے میں تاخیر کی تو آخری وقت میں پورٹل پر توبوجھ پڑنے کے باعث سرور ڈاؤن ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اندراج سے محرومی کا خطرہ رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایل اوز چند علاقوں میں فارمس کے حصول کیلئے 5 سے 6 م رتبہ گھر گھر چکر لگاچکے ہیں ۔ آر وی کرنن نے کہا کہ تاحال 43 فیصد اینومریشن فارمس موصول ہوچکے ہیں اور ان کی تفصیلات کو کامیابی کے ساتھ ڈیجیٹلائیزیشن کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 9.59 فیصد ووٹرس نے خود آن لائین اینومریشن فارم پُر کئے ہیں۔ آر وی کرنن نے کہا کہ (SIR) عمل میں شدید غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں ایک اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (AERO) کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ کئی بوتھ لیول آفیسرس کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ بی ایل اوز کی فیلڈ لیول کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ویجلنس عہدیدار میدان میں موجود ہیں ۔ 2/k/i SIR مہم کا خفیہ ڈیٹا خانگی ایپ پر وائرل، عوام کو تشویش!حیدرآباد ۔21 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظر ثانی SIR مہم کے دوران ایک انتہائی سنگین اور چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ایک غیر مصدقہ خانگی موبائیل ایپ کی جانب سے موجودہ (SIR) مہم کا حساس ڈیٹا اور ووٹرس کے زمرے (2-1 اور 3 ) کا اسٹیٹس سرعام دکھایا جارہا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ سے حذف یا منتقل کئے جانے والے شہریوں کے خفیہ ڈیٹا کا اس طرح ایک نجی ایپ پر نظر آنا شہریوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے اور اس سے عوام تشویش میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ڈیٹا سیکوریٹی اور سائبر تحفظ کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتہائی خفیہ اور داخلی ڈیٹا کسی خانگی تھرڈ پارٹی یا ایپ ڈیولپرس کے پاس کیسے منتقل ہوا اور کس کی اجازت سے اسے عوامی سطح پر رسائی دی گئی ۔ یہ خانگی ایپ نہ صرف SIR کا ڈیٹا دکھارہی ہے بلکہ صارفین کی تصدیق اور لاگ اِن کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا آفیشل پورٹل اور سرکاری OTP کے ساتھ SMS کا بھی کھلم کھلا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ایپ کے ذریعہ زمرے 2-1 اور 3 کے تحت جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، ان کا اسٹیٹس ظاہر ہونے سے وہ ووٹرس سخت پریشان ہیں۔2/k/iجن کے نام حذف یا ڈپلیکٹ کیٹیگری میںڈالے گئے ہیں، سوشیل میڈیا (بالخصوص X ) پر اس معاملہ کی تصاویر اور تفصیلات وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے الیکشن کمیشن سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ ووٹر ڈیٹا کی سیکوریٹی کے حوالے سے یہ ایک بڑی لاپرواہی اور سائبر خلاف ورزی ہے جس سے عام لوگوں کی ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال کا خطرناک حد تک خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نجی ایپ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور یہ واضح کیا جائے کہ آیا الیکشن کمیشن کا Server ہیک ہوا ہے یا یہ داخلی سطح پر کچھ اور لاپرواہی ہوئیہے۔2/k/i