’سیاست ‘ زمانہ کی رفتار کے ساتھ معیار کی بلندیوں پر
عوامی مسائل کو حکومت کی چوکھٹ تک پہنچانے کیلئے SIASAT NXT ایپ مؤثر پلیٹ فارمنرمل کے وفد کی جناب زاہد علی خان اور جناب عامر علی خان سے ملاقات اور خراج تحسین و تہنیت کی پیشکشیحیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) اُردو صحافت کی تاریخ بہت وسیع ہے بلکہ شاندار بھی ہے جس میں تحریک آزادی کے دوران اخبارات اور رس

عوامی مسائل کو حکومت کی چوکھٹ تک پہنچانے کیلئے SIASAT NXT ایپ مؤثر پلیٹ فارمنرمل کے وفد کی جناب زاہد علی خان اور جناب عامر علی خان سے ملاقات اور خراج تحسین و تہنیت کی پیشکشیحیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) اُردو صحافت کی تاریخ بہت وسیع ہے بلکہ شاندار بھی ہے جس میں تحریک آزادی کے دوران اخبارات اور رسائل نے بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اُردو صحافت ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا دونوں شکلوں میں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جو اُردو داں طبقہ کو مقامی اور بین الاقوامی خبروں سے منسلک رکھتی ہے جیسے جیسے زبان نے ترقی کی منازل طئے کیں، ویسے ویسے اُردو صحافت نے بھی کئی مراحل پورے کئے، آج ہم جدید ترین ذرائع ابلاغ، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کے دور میں ہیں۔ زمانہ کے ساتھ ساتھ اردو صحافت کا غرور روزنامہ سیاست کے انتظامیہ نے بھی بدلتے وقت کے ساتھ ہر روز نئی نئی تبدیلیوں کے ذریعہ اخبار سیاست کو سنوارتے ہوئے اپنے معیار کو بلندیوں تک پہونچایا۔ اخبار کو خبروں کی ترسیل تک محدود نہیں رکھا بلکہ ایک تحریک کی شکل دیتے ہوئے فلاحی، سماجی، سیاسی، تعلیمی خدمات کے ذریعہ ترقی کی سمت گامزن ہے۔ جناب عابد علی خان مرحوم اور محبوب حسین جگر مرحوم نے جس پودے کو لگایا تھا، آج وہ پودا تناور درخت کی شکل اختیار کرگیا جبکہ زاہد علی خان صاحب کی سرپرستی میں نوجوان صحافی جناب عامر علی خان نے جس انداز میں اس درخت کی آبیاری کررہے ہیں ، اس کی تفصیلات کو درج کرنے کی ضرورت نہیں۔ ویسے صحافت اب عامر علی خان صاحب کی وراثت ہے۔ آج انہوں نے زمانہ کی رفتار کے ساتھ ساتھ قدم بڑھاتے ہوئے کئی ایک نئی اسکیموں کو روشناس کرایا ہے۔ ان کی بے لوث خدمات کو ساری ریاست کے مسلمان دیکھ رہے ہیں۔ ان میں ملت کیلئے تڑپ ہے اور نئی نسل کو مسلسل اپنی رہنمائی کے ذریعہ درخشاں مستقبل کی راہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے ہوئے ہیں۔ شہر حیدرآباد سے ہٹ کر اضلاع کے طلباء و طالبات کی تعلیمی ذمہ داری بھی انہوں نے اُٹھا رکھی ہے۔ آج اقلیتوں کی ایک اُمید بن کر عامر علی خان صاحب نے نوجوانوں کے دلوں میں اپنی منفرد جگہ بنالی ہے۔ یقینا دوسروں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے جو انسان اس کی مدد کیلئے آگے آتا ہے تو خدا کی نصرت بھی اس شخص کے ساتھ ہوتی ہے۔ اب عامر علی خان صاحب نے SIASAT NXT ایپ کا آغاز کرتے ہوئے جدید پلیٹ فارم کے ذریعہ نسل نو تک رسائی حاصل کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حکومت کی چوکھٹ تک پہونچانے کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ یہ قدم اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ سیاست روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے۔ سیاست نیکسٹ کے آغاز پر نرمل سے ایک وفد سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست ، شیخ شبیر چیرمین آئیڈیل گروپ آف اسکول، شیخ جبار NRI نے آج ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان، جناب عامر علی خان کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر نوید احمد خان، فخر علی خان، سید خلیل اکمل NRI موجود تھے۔