حیدرآباد کے 16 اسمبلی حلقہ جات میں اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کا آغاز
آج سے درخواستوں کا ادخال، ہر اسمبلی حلقہ میں 500 مکانات ، 11 لاکھ روپئے کی لاگت میں 5 لاکھ سبسیڈیریاستی وزراء سرینواس ریڈی ، اظہرالدین ، سریدھر بابو اور پونم پربھاکر نے اسکیم کا آغازکیا حیدرآباد ۔20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلگانہ حکومت نے حیدرآباد کور اربن ریجن (CURE) کے تحت اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے آ

آج سے درخواستوں کا ادخال، ہر اسمبلی حلقہ میں 500 مکانات ، 11 لاکھ روپئے کی لاگت میں 5 لاکھ سبسیڈیریاستی وزراء سرینواس ریڈی ، اظہرالدین ، سریدھر بابو اور پونم پربھاکر نے اسکیم کا آغازکیا حیدرآباد ۔20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلگانہ حکومت نے حیدرآباد کور اربن ریجن (CURE) کے تحت اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہمہ منزلہ عمارتوں میں مستحق افراد کو فلیٹس الاٹ کئے جائیں گے ۔ وزیر ہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو اور وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے کور اربن ریجن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے ہمراہ اسکیم کے آغاز کا اعلان کیا۔ پہلے مرحلہ میں ہر اسمبلی حلقہ کے تحت 500 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ وزیر ہاؤزنگ نے کہا کہ 16 اسمبلی حلقہ جات میں ایک سال میں مکانات کی تکمیل کا منصوبہ ہے۔ اندراماں ہاؤزنگ کے لئے 21 جولائی سے درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوگا اور 10 اگست تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید 8 اسمبلی حلقہ جات میں اندراماں ہاؤزنگ کیلئے جلد ہی اراضی کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکان کی لاگت 11 لاکھ مقرر کی گئی ہے جس میں 5 لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے سبسیڈی دی جائے گی ۔ 40 تا 60 لاکھ مالیت کی اراضی استفادہ کنندگان کے نام پر مفت رجسٹریشن کی جائے گی۔ استفادہ کنندگان کو اپنے حصہ کے 6 لاکھ روپئے 4 اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت نے لو انکم گروپ خاندانوں کے لئے ہاؤزنگ اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے ۔ پہلے مرحلہ میں 16 اسمبلی حلقہ جات میں فی کس 500 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی مزید 8 اسمبلی حلقہ جات میں اسکیم کو توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مستحق اور غریب خاندان کو اندراماں ہاؤزنگ اسکیم سے مکانات الاٹ کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزراء نے اس موقع پر اندراماں ہاؤزنگ کا بروچر جاری کیا۔ واٹس ایپ اور می سیوا پر درخواستوں کے ادخال کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ وزیر ہاؤزنگ نے بتایا کہ ریاست بھر میں اندراماں ہاؤزنگ کے پہلے مرحلہ کے طورپر 4.50 مکانات منظور کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 2.50 لاکھ مکانات کی منظوری دی ہے اور شہری علاقوں میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے شہر سے 30 تا 35 کیلو میٹر کی دوری پر مکانات تعمیر کئے اور محض 8 تا 9 ہزار افراد نے مکانات حاصل کئے ۔ کانگریس حکومت نے اسمبلی حلقہ جات کے تحت اراضیات کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہر اسمبلی حلقہ کے غریبوں کو حلقہ کے حدود میں مکانات فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کے ادخال کے موقع پر 10,000 روپئے ادا کرنے ہوں گے اور عدم منظوری کی صورت میں یہ رقم واپس کردی جائے گی۔ مکانات کی منظوری میں ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی تحفظات پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ کے عوام کو اسی حلقہ میں درخواستوں کے ادخال کی سہولت رہے گی۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر مقامی عوامی نمائندگی سے مشاورت کے ذریعہ مقامی استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ 21 جولائی سے واٹس ایپ نمبر 8096958096 پر یا ویب سائیٹ کے ذریعہ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہے۔ درخواست گزاروں کے خاندان کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ روپئے ہونی چاہئے۔ درخواست گزاروں کے نام پر کیور اربن ریجن کے حدود میں مکان یا زمین نہیں ہونی چاہئے۔ ایک خاندان سے صرف ایک درخواست ہی قبول کی جائے گی۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھربابو نے کہا کہ کیور اربن ریجن کے تحت اندراماں ہاؤزنگ کی تعمیر ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ پونم پربھاکر اور محمد اظہرالدین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ستائش کی۔ جن 16 اسمبلی حلقہ جات میں پہلے دور میں مکانات تعمیر کئے جائیں گے ، ان میں مہیشورم ، راجندر نگر ، شیر لنگم پلی ، ابراہیم پٹنم ، ملکاجگری ، نام پلی، خیریت آباد ، کاروان ، بہادر پورہ ، عنبر پیٹ ، کوکٹ پلی ، میڑچل ، قطب اللہ پور ، صنعت نگر ، سکندرآباد اور ملک پیٹ شامل ہیں۔1/k/i