سعودی عرب میں پہلی ریموٹ روبوٹک سرجری
ریاض ۔ 21 جولائی (کے این واصف )مملکت سعودی عرب کی وزارت نیشنل گارڈ ہیلتھ افیئرز نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ کسی مریض کی ریموٹ روبوٹک سرجری کی ہے۔یہ سرجری ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں میڈیکل ٹیم نے سرجیکل روبوٹ کنٹرول کے ذریعہ کی۔یہ کامیابی دونوں شہروں کے

ریاض ۔ 21 جولائی (کے این واصف )مملکت سعودی عرب کی وزارت نیشنل گارڈ ہیلتھ افیئرز نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ کسی مریض کی ریموٹ روبوٹک سرجری کی ہے۔یہ سرجری ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں میڈیکل ٹیم نے سرجیکل روبوٹ کنٹرول کے ذریعہ کی۔یہ کامیابی دونوں شہروں کے طبی مراکز کے گردے اور پیشاب کی نالی کے امراض کے ماہر سرجنز کے اتحاد اور تعاون کی علامت ہے۔اس سرجری کو کانگ ڈو سیج بوٹ پلیٹ فارم کے ذریعہ سرجیکل ٹیم نے ریاض میں بیٹھ کر جدہ میں موجود مریض کو ریموٹ کے ذریعہ کنٹرول کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے مکمل کیا۔ یہ آپریشن جدید روبوٹک سرجری ٹیکنالوجی اور شاندار کمیونیکشن سسٹم کے ذریعہ کیا گیا۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu