ہندوستان کی روسی سفیر سے جواب طلبی اور حملہ کی مذمت
ماسکو ؍ نئی دہلی ۔ 21 جولائی (ایجنسیز) ہندوستان نے منگل کو نئی دہلی میں روس کے اعلیٰ ترین ایلچی کو طلب کر کے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے جانے والے مال بردار جہاز پر حملے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس میں چار ہندوستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ہندوستانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس نے اتوار کو تجارتی جہاز ایم وی گول

ماسکو ؍ نئی دہلی ۔ 21 جولائی (ایجنسیز) ہندوستان نے منگل کو نئی دہلی میں روس کے اعلیٰ ترین ایلچی کو طلب کر کے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے جانے والے مال بردار جہاز پر حملے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس میں چار ہندوستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ہندوستانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس نے اتوار کو تجارتی جہاز ایم وی گولڈن لیو پر ہونے والے حملے پر “سنگین تشویش” اور “واضح مذمت”کرنے کیلئے روس کے ناظم الامور ولادیمیر لاڈانوف کو طلب کیا۔ نیز یہ کہ جہاز میں سوار پانچ ہندوستانیوں میں سے چار ہلاک ہو گئے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا، “اس طرح کے حملے بین الاقوامی سمندری تجارت کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔”نیز کہا کہ روسی ایلچی سے ماسکو کو یہ پیغام دینے کیلئے بھی کہا گیا کہ “تجارتی جہازرانی کو نشانہ بنانا اور اس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی جانوں کا نقصان ناقابلِ قبول ہے اور اس سے گریز کیا جائے۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu