ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ اسکول کے تعمیری کاموں کا معائنہ
بودھن۔22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے مضافات میں واقع بلال فارم میں زیر تعمیر ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ اسکول کے تعمیری کاموں کا مشیر حکومت تلنگانہ و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے آج ENC پنچایت راج رگھو پتی ریڈی، جوائنٹ کلکٹر نظام آباد بھوجنگ راؤ ار ڈی او بودھن وجیہ کماری ڈی ای محکمہ برقی مختار

بودھن۔22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے مضافات میں واقع بلال فارم میں زیر تعمیر ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ اسکول کے تعمیری کاموں کا مشیر حکومت تلنگانہ و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے آج ENC پنچایت راج رگھو پتی ریڈی، جوائنٹ کلکٹر نظام آباد بھوجنگ راؤ ار ڈی او بودھن وجیہ کماری ڈی ای محکمہ برقی مختار احمد کے ہمراہ دورہ کیا اور زیر تعمیر جگہ کا معائنہ کیا بعد ازاں سدرشن ریڈی اور ENC، PR نے میڈیا سے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہائی اسکول سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے SC,ST,BC,اور مینارٹی طلبہ کو ریاست تلنگانہ کے ہر ایک حلقہ اسمبلی میں مکمل سہولیات کے ساتھ ایک مشترکہ رہائشی اسکول تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ ہر ایک ینگ انٹیگریٹڈ اسکول کی تعمیر کے لیے دو سو کروڑ روپے رقمی تخمینہ تیار کیا گیا جہاں طلبہ کے لیے تعلیم کے ساتھ قیام طعام اور کھیل کود کے لیے میدان دستیاب رہیں گے ۔ ہر ایک اسکول میں دو ہزار پانچ سو طلبہ کے قیام کی گنجائش فراہم کی گئی اور اس اسکول کے ڈائنگ ہال میں وقت واحد میں تقریبا تیرا سو طلبہ کو طعام کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی۔زیر تعمیر اقامتی اسکول کے دورہ کے موقع پر طاہر بن حمدان، نمائندہ چیرپرسن شرت ریڈی، دامو، محمد ظہیر، شیخ محی الدین پاشاہ اور ارکان بلدیہ و کانگریس پارٹی کے قائدین بھی موجود تھے۔