مسلم ورلڈ کے سکریٹری جنرل نے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اسلامی مرکز کی تعمیر کا معائنہ کیا
آکلینڈ۔ 21 جولائی (سید مجیب کی رپورٹ) مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور مسلم اسکالرز کی کونسل کے صدرنشین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے آکلینڈ اسلامک سنٹر کی تعمیر کے پہلے مرحلہ کا معائنہ کیا جو آگے چل کر نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا اسلامی مرکز بننے والا ہے۔ اس مرکز میں ایک جدید مسجد، حفظ قرآن ا

آکلینڈ۔ 21 جولائی (سید مجیب کی رپورٹ) مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور مسلم اسکالرز کی کونسل کے صدرنشین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے آکلینڈ اسلامک سنٹر کی تعمیر کے پہلے مرحلہ کا معائنہ کیا جو آگے چل کر نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا اسلامی مرکز بننے والا ہے۔ اس مرکز میں ایک جدید مسجد، حفظ قرآن اور اسلامی تعلیم کیلئے کلاس رومز، تربیتی سہولیات، لکچر اور کانفرنس ہال اور کمیونٹی پروگراموں اور ثقافتی سرگرمیوں کیلئے مخصوص جگہیں شامل ہوں گی۔ اس منصوبہ میں شامل افراد سے ڈاکٹر العیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس مرکز کو ایک تاریخی علامت اور ورثہ قرار دیا۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu